• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Tuesday, September 16, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

کشمیر مرکزِ ادب وثقافت کی طرف سے چرارِ شریف میں ادبی تقریب کا انعقاد

تقریب میں" پکان سمسار " شعری مجموعے کی کی رسمِ رونمائی

JK News Service by JK News Service
September 16, 2025
in اردو خبریں
A A
کشمیر مرکزِ ادب وثقافت کی طرف سے چرارِ شریف میں ادبی تقریب کا انعقاد
FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر مرکز ادب و ثقافت کے اہتمام سے آج چرارِ۔شریف میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں درجنوں ادباء وشعراء نے شمولیت کی۔ تفصیلات کے مطابق شہر علمدار کے ایک بر گزیدہ شاعر ۔۔۔۔کی تازہ تصنیف ” پکان سمسار ” کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ تقریب کی صدارت بر صغیر کے نامور ادیب اور دانشور پروفیسر محمد زمان آزردہ نے کی۔ ایوان صدارت میں سرکردہ شیخ العالم شناس ڈاکٹر غلام نبی حلیم اور مرکز ادب کے صدر ڈاکٹر غضنفر علی موجود تھے۔
“پکان سمسار” غلام رسول صدور کا پانچواں شعری مجموعہ ہے جو آج منظر عام پر آیا ہے۔ غلام رسول صدور نے کشمیری زبان اور ادب کے فروغ کیلئے گزشتہ 5دہاییوں کے دوران گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ مرکز ادب و ثقافت کی طرف سے انکو سال 2024 کے سالانہ خلعت نور ” ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ پروفیسر زمان آزردہ نے اپنے صدارتی خطبے میں ” پکان سمسار ” شعری مجموعے کو کشمیری وراثتی طرز فکر کا آیینہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدور نے جدیدیت کے سیلاب رواں سے متاثر نہ ہوتے ہویے روایتی طرز ادا کو اپنے اشعار کی زینت بنائے ہے۔ مقررین نے غلام رسول صدور خلوص مند شخصیت،اور روایت ساز شاعر قرار دیتے ہویے کہا کہ وہ کسی لگی لپٹی کے بغیر اپنے من کی بات کو سیدھے سادے لفظوں میں ایک پر اثر شعر کی صورت میں پیش کرتے ہیں۔ تقریب کے دوران محفل مشاعرہ بھی منعقد ہوا۔ مشاعرے میں جن شعراء نے اپنا کلام پیش کیا اُن میں غلام نبی ادفر , مشتاق محرم , نظیر سالک , عبدالرشید شاد ,علی احسن ,شوکت فرار ,پیر محی الدین ,یونس وحید , ڈاکٹر واحد رضا،غلام قادر بیدار, ڈاکٹر غضنفر علی، محمد یاسین مدہوش , اعجاز اشرف , ثنا الله صنوبر, عمر فیاض , یاسین دریگامی ، منظور احمد دمدار , شامل ہیں۔ مرکز ادب کے سیکریٹری عنایت گل نے تقریب کی نظامت کے فرایض انجام دیئے،تقریب میں سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیتوں نے شرکت کی جن میں ماسٹر جاوید احمد کاو , اعجازاشرف، ڈایریکٹر مولانا آزاد اوپن یونیورسٹی، متولی زیارت شیخ العالم حاجی یونس، سماجی کارکن آزاد احمد صدور شامل ہیں۔ تقریب کے دوران سرینگر خانیار سے تعلق والئے صوفی شاعر، سماجی کارکن، منظور احمد دمدار، کو “پیر عشہ دید ایوارڈ “سے نوازاگیا۔آخر پر غلام قادربیدار نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا

Previous Post

Over 2,200 Fruit Trucks Cleared via Mughal Road in 24 Hours: Div Com Kashmir

Next Post

Danish Reshi Urges PM Modi to Announce Aid for Fruit Farmers

Next Post
Danish Reshi Urges PM Modi to Announce Aid for Fruit Farmers

Danish Reshi Urges PM Modi to Announce Aid for Fruit Farmers

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.