• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Wednesday, October 29, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

سرحدی علاقوں میں خواندگی کے فروغ میں فوج کا کردار

Irfan Rasool by Irfan Rasool
September 25, 2025
in اردو خبریں
A A
INDIAN ARMY ORGANISES AYURVEDA MEDICAL CAMP – BRINGING ANCIENT HEALING TO THE COMMUNITY
FacebookTwitterWhatsapp

قارئین وادی کشمیر میں سرحدی خطے ہمیشہ دشوار گزار پہاڑی راستوں، کٹاو ¿، تنہائی اور بنیادی سہولتوں کی کمی کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شعبہ تعلیم ہے۔ کہیں اسکولوں کی عمارتیں ٹوٹی پھوٹی ہیں، کہیں اساتذہ کی شدید قلت ہے اور کہیں بچوں کے لیے اسکول پہنچنا ہی ناممکن سا سفر بن جاتا ہے۔ زیادہ تر نامساعد موسمی صورتحال کے دوران سرحدی آبادی کو مزید پریشانیوں کا سامنا رہا ہے تاہم بھارتی فوج نہ صرف سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ تعلیم کی سرپرست کے طور پر بھی سامنے آئی ہے۔ مختلف سماجی اقدامات، گ ±ڈ وِل اسکولوں اور مقامی سطح پر چلائے جانے والے پروگراموں کے ذریعے فوج نے سرحدی برادریوں میں تعلیمی منظرنامے کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔قارئین جموں و کشمیر کے سرحدی گاوں ہوں، شمال مشرقی ریاستیں یا دور دراز ہمالیائی بستیاں،سب جگہ ایک ہی مسئلہ نمایاں ہے،ناکافی تعلیمی ڈھانچے اسکولوں اور اساتذہ کی کمی۔ عام شہری ادارے یہاں کام کرنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں کیونکہ نہ جغرافیہ آسان ہے اور نہ ہی سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوتی ہے ۔ ایسے میں فوج نے اس خلا کو پ ±ر کرنے کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لی۔ اگلے مورچوں پر تعینات سپاہی بسا اوقات عارضی اسکول چلاتے ہیں، شام کے اوقات میں کلاسز منعقد کرتے ہیں اور بچوں کو مشکلات کے باوجود پڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ جموں و کشمیر میں ”سدبھاو ¿نا“منصوبوں کے تحت قائم کیے گئے فوجی گ ±ڈ وِل اسکول ہزاروں بچوں کو نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں بلکہ ان میں نظم و ضبط، اخلاقی قدریں اور قومی یکجہتی کا جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں۔ فوج پر قائم اعتماد نے والدین کو خاص طور پر اپنی بچیوں کو اسکول بھیجنے کے لیے حوصلہ دیا ہے۔فوج کے سب سے نمایاں منصوبوں میں ”آپریشن سدبھاو ¿نا“ہے جو 1990 کی دہائی میں جموں و کشمیر میں شروع ہوا۔ اس منصوبے کا مقصد مقامی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے لوگوں کے دل جیتنا تھا، اور اس میں سب سے بڑی ترجیح تعلیم کو دی گئی۔ اسکولوں کی تعمیر، وظیفوں کی فراہمی اور تعلیمی سامان کی تقسیم اسی کے تحت ممکن ہوا۔ شمال مشرقی ریاستوں میں بھی فوج ”نیشنل انٹیگریشن ٹورز“ کا اہتمام کرتی ہے جن کے ذریعے سرحدی علاقوں کے طلبہ کو بڑے شہروں کی سیر کرائی جاتی ہے تاکہ وہ مختلف ثقافتوں، جامعات اور پیشہ ورانہ مواقع سے روشناس ہوں۔ یہ تجربات ان بچوں کے لیے ایک نئی دنیا کا دروازہ کھول دیتے ہیں جو عام طور پر تنہائی میں پروان چڑھتے ہیں۔سرحدی خطوں میں خواتین کی شرحِ خواندگی نہایت کم ہے۔ روایتی رکاوٹوں اور سہولتوں کی کمی نے اکثر بچیوں کو تعلیم سے محروم رکھا ہے۔ فوج نے اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیا ہے۔ لڑکیوں کے لیے مخصوص وظائف، فنی تربیت اور الگ تعلیمی سہولتوں نے ماحول کو زیادہ محفوظ اور معاون بنایا ہے۔ بچیوں کی تعلیم نہ صرف خاندانوں کو سہارا دیتی ہے بلکہ پورے سماجی ڈھانچے کو مستحکم کرتی ہے۔ پڑھا لکھا گھرانہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی علم کا چراغ جلائے رکھتا ہے۔کئی دور دراز چوکیوں پر جہاں کوئی اسکول موجود نہیں، سپاہی ہی استاد کا کردار نبھاتے ہیں۔ فارغ اوقات میں وہ کبھی درختوں کے نیچے، کبھی بنکروں میں اور کبھی کمیونٹی ہالز میں کلاسیں لیتے ہیں۔ یہ تعلیم صرف کتابی نہیں ہوتی بلکہ بچوں میں اعتماد پیدا کرنے، ان کی رہنمائی کرنے اور قومی یکجہتی کا شعور بیدار کرنے کا ذریعہ بنتی ہے۔ بہت سے بچوں کے لیے فوجی نہ صرف ملک کے محافظ ہیں بلکہ ان کے پہلے استاد بھی ہیں۔ یہ دوہرا کردار فوج کی ساکھ کو محافظ کے ساتھ ساتھ مربی کے طور پر بھی مضبوط کرتا ہے۔

فوج براہِ راست تعلیمی ڈھانچے کی تعمیر و مرمت میں بھی سرگرم ہے۔ دور افتادہ علاقوں میں اسکولوں کی عمارتیں بنانا، سولر لیمپ اور اسٹیشنری فراہم کرنا اور ڈیجیٹل سہولتیں مہیا کرنا فوج کے معمول کا حصہ ہے۔ قدرتی آفات کے بعد جب اسکول منہدم ہو جاتے ہیں تو فوج فوری طور پر ان کی دوبارہ تعمیر کرتی ہے تاکہ بچوں کی امید زندہ رہے۔ این جی اوز اور سرکاری اسکیموں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے فوج یہ یقینی بناتی ہے کہ امداد صحیح مستحقین تک پہنچے۔سرحدی علاقوں میں تعلیم کا مقصد صرف خواندگی بڑھانا نہیں بلکہ قومی دھارے سے جوڑنا بھی ہے۔ جدید نصاب، ملک کی ثقافتی تنوع سے روشناس کرانے اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع دکھانے سے فوج اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ یہ بچے خود کو قومی دھارے کا حصہ سمجھیں۔ بہت سے نوجوان جو فوجی اسکولوں سے تعلیم حاصل کرتے ہیں، آگے چل کر اعلیٰ تعلیم یا پیشہ ورانہ شعبوں میں اپنا مقام بناتے ہیں اور اکثر مسلح افواج میں شمولیت کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔ یوں یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جاتا ہے۔

یقیناً یہ کام آسان نہیں۔ شدید سردی، شورش پسندی کے خطرات اور تربیت یافتہ اساتذہ کی کمی مسلسل رکاوٹ بنتی ہیں۔ بار بار تعلیمی تسلسل ٹوٹنے کا خطرہ بھی موجود رہتا ہے۔ مگر فوج کے عزم اور ہمت نے ان سب مشکلات کے باوجود ان کوششوں کو جاری رکھا ہے۔ بڑھتی ہوئی شرحِ داخلہ اور خواندگی ان اقدامات کی کامیابی کی گواہی دیتی ہے۔

یوں سرحدی علاقوں میں خواندگی بڑھانے کا فوج کا کردار محض دفاعی ذمہ داری سے کہیں بڑھ کر ہے۔ اسکول قائم کرنا، بچوں کی تربیت کرنا، خواتین کو بااختیار بنانا اور ڈھانچے کو سہارا دینا،یہ سب اقدامات فوج کو محروم برادریوں کے لیے امید کی کرن بنا رہے ہیں۔ ان کوششوں نے نہ صرف علم کو عام کیا ہے بلکہ اعتماد، اتحاد اور قومی فخر کو بھی جنم دیا ہے۔ جہاں کبھی بندوقوں کی گھن گرج بچوں کی آوازوں کو دبا دیتی تھی، وہاں آج قلم کی روشنائی ایک نئے مستقبل کا اعلان کر رہی ہے۔قارئین گزشتہ تین دہائیوں سے جموں کشمیر میں تعینات فوج نے نہ صرف امن قانون کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے کام کیا ہے بلکہ عوامی سہولیت کی فراہمی میں بھی یہ ہر اول دستہ کے طور پر سامنے آتی ہے ۔

 

Previous Post

J&K Ignites with Youth Power: Sewa Parv 2025 Fuses Sports, Service, and Social Awareness Across Districts

Next Post

Budgam Police Arrest Habitual Offender in Minor Abuse Case

Next Post
Police recovers abducted women in Kupwara; Accused person arrested

Budgam Police Arrest Habitual Offender in Minor Abuse Case

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.