وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے جنوبی افریقہ کی صدارت میں منعقدہ جی 20 ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (ڈی آر آر) وزارتی اجلاس میں ہندوستان کے وفد کی قیادت کی ، جس میں وزراء نے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے بین الاقوامی دن کے موقع پر 13 اکتوبر کو ’’سب کے لیےاستحکام: یکجہتی ، مساوات اور پائیداری کے ذریعے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کو مضبوط کرنا” کا اعلامیہ اپنایا ۔
اپنے کلیدی خطاب میں، ڈاکٹر پی کے مشرا نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی یہ پختہ یقین ہے کہ آفات کے خطرات میں کمی کوئی خرچ نہیں بلکہ ہمارے مشترکہ مستقبل میں ایک اجتماعی سرمایہ کاری ہے۔
انہوں نے جی 20 ڈی آر آر ورکنگ گروپ (2023) کی تشکیل میں ہندوستان کے اہم کردار اور کثیر خطرہ والے پیشگی انتباہی نظام کو آگے بڑھانے ، پیشگی کارروائی کے لیے پیشگی مالی معاونت کا فائدہ اٹھانے اور استحکام کے لیے سرکاری-نجی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے اس کے مسلسل عزم پر زور دیا ۔
انہوں نے کولیشن فار ڈڈیزاسٹر انفراسٹرکچر (سی ڈی آر آئی)کے ذریعے ہندوستان کی قیادت کا اعادہ کیا جس نے 50 ممالک کو تکنیکی مدد فراہم کی ہے ۔
ڈاکٹر مشرا نے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے ایجنڈے میں شراکت داری کے جذبے کو فروغ دینے اور افریقہ کے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے پر جنوبی افریقہ کی صدارت کو سراہا۔
ڈی آر آر میں سرمایہ کاری کے لیے رضاکارانہ اعلی سطحی اصولوں پر وزارتی گول میز کانفرنس کے دوران ڈاکٹر مشرا نے خطرے کی معلومات ، مالی حکمت عملی ، اختراع اور مقامی سطح کی سرمایہ کاری پر تیار کیے گئے ہندوستان کے مربوط نقطہ نظر پر روشنی ڈالی ۔ہندوستان کے طرزِ حکمرانی کے فریم ورک میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (ڈی آر آر) کو اس کے قومی موافقتی منصوبے، شعبہ جاتی پالیسیوں اور مالی معاونت کے ذرائع میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ ترقیاتی منصوبہ بندی کے ہر درجے میں پائیداری، شمولیت اور استحکام کو مؤثر طور پر یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر ڈاکٹر مشرا نے جنوبی افریقہ کے امداد باہمی کے نظام اور روایتی امور کے وزیر عزت مآب جناب ویلینکوسینی ہلابیسا، آسٹریلیا کی وزیر برائے ایمرجنسی مینجمنٹ محترمہ کرسٹی میک بین ، نیز جی 20 کے دیگر ممبروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے وفود کے سربراہ سے ملاقات کی تاکہ آفات مزاحمتی باہمی تعاون کی کوششوں کو تقویت دی جاسکے۔
تقریب کا اختتام کرتے ہوئے ڈاکٹر مشرا نے گھریلو سطح پر اور بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے اعلامیے کے وعدوں کو آگے بڑھانے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا

