• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Wednesday, October 29, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

ایک وادی، دو تقدیریں: امید اور محرومی کے بیچ بٹا ہوا کشمیر

Shakeela Wani by Shakeela Wani
October 18, 2025
in اردو خبریں
A A
دائرے توڑتے ہوئے :مسلم تخلیق کار بھارت میں کثرت پسندی کا تصور از سر نو وضع کررہے ہیں 
FacebookTwitterWhatsapp

یہ کہانی ایک ایسی سرزمین کی ہے جو بٹ گئی مگر خواب نہیں بٹے۔ پہاڑ وہی ہیں، ندیاں بھی وہی ،مگر ایک طرف زندگی دھیرے دھیرے روشنی کی طرف بڑھ رہی ہے، اور دوسری جانب اندھیروں نے امید کو جکڑ رکھا ہے۔ یہ ہے جموں و کشمیر اور اس کے ا ±س پار کا حصہ ، پاکستان کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر ، دو دنیائیں جو ایک ہی وادی میں سانس لیتی ہیں، مگر تقدیر الگ الگ لکھ دی گئی ہے۔قارئین بھارت کے دامن میں سمٹا جموں و کشمیر آج اس بات کی علامت بن چکا ہے کہ پ ±ختہ حکمرانی، عزم اور جمہوری روح سے ایک خطہ کیسے بدل سکتا ہے۔ یہ وادی محض حسن کا استعارہ نہیں رہی، بلکہ ترقی اور خودانحصاری کی ایک زندہ مثال ہے۔2019 کے بعد جب آرٹیکل 370 ختم ہوا تو اس خطے نے ایک نئی کروٹ لی۔ ریاستی معیشت نے دوگنی رفتار پکڑی ، مالی سال 2024-25 کے لیے مجموعی ریاستی پیداوار 2.65 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جو 2019 کے مقابلے میں دوگنی ہے۔ 7.06 فیصد حقیقی شرحِ نمو نے اس بات پر مہر ثبت کر دی کہ یہ ترقی محض اعداد کا کھیل نہیں بلکہ عوامی محنت کا ثمر ہے۔قارئین باغبانی یہاں کی معیشت کا تاج ہے۔ ہر سال 25 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ پھل پیدا ہوتے ہیں ،سیب، اخروٹ، چیری اور وہ زعفران جو دنیا بھر میں کشمیر کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ ”ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن“ اسکیم نے برآمدات کو 2023-24 میں 1000 کروڑ روپے تک پہنچا دیا۔آبادی کا ساٹھ فیصد آج بھی زراعت سے وابستہ ہے، مگر اب وہ روایتی نہیں ، جدید آبپاشی، پی ایم کسان جیسی اسکیموں اور بہتر منڈیوں نے کھیتوں کو آمدنی کے مراکز میں بدل دیا ہے۔اسی دوران صنعت نے بھی ایک نئی شناخت حاصل کی۔ 2021-2030 کی صنعتی پالیسی اور مرکزی اسکیم کے 28,400 کروڑ روپے کے تعاون سے اب تک 27 ہزار سے زائد چھوٹی اور درمیانی صنعتیں قائم ہو چکی ہیں۔ کٹھوعہ، شوپیاں، سانبہ اور بارہ مولہ میں نئے صنعتی علاقے بسے ہیں جہاں سرمایہ کاری 81 ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے اور تقریباً ساڑھے تین لاکھ روزگار پیدا ہوئے ہیں۔2024 میں جب 2.36 کروڑ سیاح وادی میں آئے تو یہ محض اقتصادی کامیابی نہیں تھی بلکہ اعتماد کی واپسی کی علامت تھی۔ سرینگر کی ہاو ¿س بوٹس، گلمرگ کی برف پوش ڈھلانیں اور امرناتھ یاترا کے راستے ایک ساتھ بول اٹھے کہ کشمیر پھر سے مسکرا رہا ہے۔ 12 ہزار کروڑ روپے کی آمدنی اور سال بھر کے سیاحتی منصوبوں نے اسے بین الاقوامی نقشے پر نمایاں کر دیا۔یہ ترقی محض معیشت کی مرہونِ منت نہیں بلکہ اس جمہوری نظام کا ثمر ہے جس نے ہر شہری کو آواز دی۔ قارئین کو بتادیں کہ 1947 میں مہاراجہ ہری سنگھ کے الحاق نامے سے شروع ہونے والا رشتہ 1954 میں ریاستی دستور ساز اسمبلی کی توثیق کے بعد ایک ناقابلِ تنسیخ عہد بن گیا۔ 1996 سے 2014 تک انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت نے یہ ثابت کیا کہ کشمیری عوام جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، بندوق پر نہیں۔آج یہاں ہر کارروائی ، چاہے وہ سکیورٹی آپریشن ہو یا تفتیش ، قانونی نگرانی میں ہوتی ہے۔ مقامی پولیس کی شمولیت اور عدالتی نگرانی نے شفافیت کو لازم بنا دیا ہے۔ ہر تصادم کے بعد مجسٹریل تحقیقات، عوامی معلومات اور اعلیٰ عدلیہ کی نگرانی ، یہ سب اس بات کے ضامن ہیں کہ امن کے ساتھ انصاف بھی قائم رہے۔

قارئین اب رخ موڑیں ا ±س طرف، جہاں وہی پہاڑ، وہی دریا مگر زندگی کی کہانی بالکل اور ہے۔ پاکستان کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی معیشت محض 6.5 ارب ڈالر کی ہے، جس کا 80 فیصد حصہ پاکستانی امداد پر منحصر ہے۔ قدرتی وسائل کی فراوانی ، جنگلات ،پانی، قیمتی پتھر ، سب موجود ہیں، مگر عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ مہنگائی 37 فیصد تک جا پہنچی ہے اور صنعت کا وجود تقریباً ندارد ہے۔

یہاں نہ صنعتی پالیسی ہے، نہ سرمایہ کاری، نہ چھوٹے کاروباروں کے لیے سہولتیں۔ ہاتھ کی بنی ہوئی قالین ب ±نائی اور دستکاری کے ہنر ماضی کی یادگار بن کر رہ گئے ہیں۔ تعلیمی ادارے کم، صحت کی سہولتیں محدود، اور سڑکوں کا جال محض 262 کلومیٹر تک سمٹا ہوا ہے۔

پاکستان کا یہ حصہ اب رفتہ رفتہ بیرونی اثر و نفوذ کا میدان بن چکا ہے۔ چین کے منصوبے ، چاہے وہ سی پیک ہو یا نیلم،جہلم ہائیڈرو پاور ، بظاہر ترقی کے نام پر ہیں، مگر حقیقت میں وسائل کے استحصال کا ذریعہ۔ 70 فیصد ملازمتیں چینی کارکنوں کے پاس ہیں، زمینیں لیز پر دی جا رہی ہیں اور مقامی لوگ بے اختیار تماشائی بنے ہیں۔جموں و کشمیر اسمبلی میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے 2025 کے ریمارکس کہ ”پی او جے کے میں ترقی پاکستان نہیں، چین چلا رہا ہے“ آج حقیقت بن کر سامنے آ چکے ہیں۔مظفرآباد، میرپور اور گلگت بلتستان کی گلیوں میں عوام جب اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو جواب میں لاٹھی، گرفتاری اور انٹرنیٹ بندش ملتی ہے۔ یہاں کی نام نہاد خودمختاری دراصل فوجی تسلط کی اوٹ میں ایک فریب ہے۔ عدالتیں بے اختیار، میڈیا پر قدغن، اور انسانی حقوق محض کاغذی دعوے۔ جب کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہر آپریشن کے بعد مجسٹریل تحقیقات ہوتی ہے، یہاں کسی بھی ماورائے عدالت قتل پر کوئی سوال تک نہیں اٹھا سکتا۔

تاریخ بھی یہی کہتی ہے کہ پاکستان کا قبضہ قانونی نہیں۔ اگست 1947 کا “اسٹینڈ اسٹل ایگریمنٹ” محض چند ہفتوں بعد ٹوٹ گیا جب پاکستانی قبائلی حملے کے ذریعے مظفرآباد اور میرپور پر قبضہ کیا گیا۔ کوئی الحاق نامہ کبھی ہوا ہی نہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی پاکستان سے فوجی انخلا کا تقاضا کرتی رہیں، مگر وہ آج تک بے اثر ہیں۔

یہ دونوں کشمیر آج بھی ایک ہی آسمان کے نیچے ہیں، مگر ان کے باسی دو الگ حقیقتوں میں زندہ ہیں۔ ایک طرف جمہوریت کی بنیاد پر کھڑا اعتماد، ترقی اور خوشحالی ہے — اور دوسری طرف جبر، ناانصافی اور استحصال کا سایہ۔

یہ صرف دو خطوں کی کہانی نہیں، بلکہ انصاف اور ناانصافی کے درمیان لکھی گئی ایک علامتی داستان ہے۔ ایک وادی جس نے دکھایا کہ خودمختاری اور انصاف کے ساتھ جینا ممکن ہے، اور دوسری جسے اب بھی آزادی کے معنی سمجھنے کی اجازت نہیں۔

 

Previous Post

وادی کشمیر صرف ایک سٹریٹجک کے لحاظ سے خطہ نہیں بلکہ یہ منفرد ثقافت اور آب و ہوا کا امتزاج کا سنگ میل بھی ہے

Next Post

خود انحصاری کی راہ پر کشمیر،روزگار سے وقار تک کی کہانی

Next Post
Youth Empowerment in Kashmir

خود انحصاری کی راہ پر کشمیر،روزگار سے وقار تک کی کہانی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.