سرینگر۔ 6/ جنوری گھڑیال نیوز وسطی ضلع بڈگام کے قصبہ چرارشریف میں واقع درگاہ حضرت شیخ نورالدین ولی ریشی اویسی کشمیری رح، میں آج چیرپرسن وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ماتحت عملہ اور انجینروں کی ٹیم کے ساتھ حاضری دی۔ جہاں مقامی سب یونٹ سے وابستہ عملے نے موصوفہ کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے زیارت گاہ کے اندر باہر چل رہیے تعمیری عمل کا بھی جائیزہ لیا۔ اور احاطے میں موجود، تاریخی خانقاہ کی پہلی منزل کے ویرنڈا، پر عوامی دربار کے درمیان، متعدد سماجی اراکین، اور نمایندگان، بلخصوص، وقف بورڈ کے کرایہ داران سے انکے مطالبات غور سے سنیے اور جائیز مطالبات جلد حل کرنے کی یقین دہانی دی۔ قبل ازیں موصوفہ نے علمدار بستی سیکنڈ فیز، میں قریب 70،سالہ تاریخ رکھنے والئے علمدار وقف ہائی اسکول کے لئے جدید سہولیات سے لیس،ایک تین منزلہ عالیشان نئی عمارت کو اسکول انتظامیہ کے سپرد کیا۔ اس موقعے پر وقف بورڈ اراکین، اسکولی طلبہ، وانتظامیہ، ٹریڈرس، و، معززین قصبہ چرارشریف،میرواعظ مولانا امیر الدین شاہ، متولی زیارت حاجی یونس احمد، اور دوسرے فلاحی وسماجی، اداروں سے وابستہ سینکڑوں لوگ موجود تھے۔ اس نشست کے دوران، موصوفہ اور دوسرے کہی، اشخاص کو بہترین کارکردگی کے لئے حوصلہ افزائی کی گئی۔ اپنی تقریر کے دوران موصوفہ نے اسکول کے لئے دوسری بس، مارچ کے مہینے میں، بچوں کے لئے وقف کرنے کا اعلان کیا

