کپواڑہ//شبِ معراج کی مقدس رات کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کپواڑہ، شری کانت بالا صاحب سوسے (IAS) نے عوام الناس کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس بابرکت رات کی روحانی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ شبِ رحمت، پورے ضلع میں امن، ہم آہنگی، بھائی چارے اور خوش حالی کا ذریعہ بنے۔ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ شبِ معراج کا مقدس پیغام معاشرے میں باہمی محبت، برداشت اور اتحاد کے جذبات کو مزید مضبوط کرے گا اور لوگوں کو نیکی، ہمدردی اور انصاف کے راستے پر گامزن ہونے کی ترغیب دے گا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کپواڑہ میں شبِ معراج کی پرامن اور خوش اسلوبی سے ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کے تعاون سے زائرین کی سہولیات اور امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مقدس موقع کو پُرسکون ماحول میں منائیں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ضلع میں بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں

