برصغیر کی ممتاز روحانی٬ علمی ادبی اور وجدانی شخصیت جناب حضرت شیخ العالم کی زیارت واقع چرارشریف میں تقریب ایک لاکھ فرزندان توحید نے نماز جمعہ ادا کی۔نمایندے کے مطابق تاریخی خانقاہ ریشیہ اویسیہ چرارشریف میں اج جمعتہ الوداع کی سالانہ تقریب سعید کے سلسلے میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس سلسلے میں صوبائی کمشنر کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ بڈگام کے ھدایت پر اور جموں وکشمیر پولیس٬ کی طرف سے زائیرین کی سہولیت کے لئے متواتر انتظامات کئے تھے۔ قبل اذیں میر واعظ بعقہ عالیہ چرارشریف مولینا امیر الدین شاہ نے فضائیل٬ عشرہ مغفرت اور جمعتہ الوداع پر بیان فرمایا اور عالم امن کے لیے دعا مانگی۔ واضح رھئے کہ موقعے پر ھزاروں عقیدت مند موجود تھے۔

