سرینگر، 27 جولائی (سی این ایس): معروف ایف ایم سی جی کمپنی مسز بیکٹرز نے ڈل جھیل کے کنارے نہرو پارک میں ایک منفرد ہیریٹیج تھیم پر مبنی تجرباتی تنصیب (Experiential Installation) کا آغاز کیا ہے، جسے روایتی برانڈ تشہیر کے بجائے کشمیر کے عظیم ثقافتی اور بیکنگ ورثے کو خراجِ عقیدت قرار دیا گیا ہے۔
“فرام اے ڈریم ٹو اے لیگیسی – اے ٹائم لیس اسٹوری آف مسز بیکٹرز” کے عنوان سے قائم اس تنصیب میں کمپنی کی بانی مسز راجنی بیکٹر کے گھریلو بیکر سے ملک کی نمایاں ایف ایم سی جی کمپنی کی بانی بننے تک کے متاثر کن سفر کو پیش کیا گیا ہے، جسے کشمیر کی صدیوں پرانی بیکنگ روایت اور دستکاری سے جوڑا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ اقدام کشمیر کی مہمان نوازی، قدرتی حسن، ثقافتی روایات اور بیکنگ کے تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کی ایک کوشش ہے، تاکہ آنے والے سیاح ایک یادگار اور ثقافتی تجربے سے لطف اندوز ہو سکیں۔
نہرو پارک پہنچنے والے سیاحوں کا خیرمقدم خصوصی طور پر سجائی گئی شیکاروں کے ذریعے کیا جا رہا ہے، جبکہ وہاں ایک ہیریٹیج اسٹوری ٹیلنگ وال، ڈل جھیل کے پس منظر میں سیلفی پوائنٹ، انٹرایکٹو گیمز، لائیو چائے کا اہتمام اور دیگر دلچسپ سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں۔
کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی اپنی پریمیم بیکری برانڈ انگلش اوون کو بھی کشمیر کی مارکیٹ میں متعارف کرائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا کریمیکا بسکٹ برانڈ گزشتہ کئی برسوں سے وادی کے صارفین کا اعتماد حاصل کیے ہوئے ہے۔
اس موقع پر کمپنی نے کہا کہ اس منفرد تجربے کا مقصد کشمیر، اس کے عوام، روایات اور غیر معمولی بیکنگ ورثے کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے، جبکہ مقامی باشندوں اور سیاحوں کو وادی کی لازوال ثقافت کے جشن میں شریک ہونے کی دعوت دینا بھی اس کا اہم حصہ ہے۔
کمپنی نے ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو نہرو پارک میں اس خصوصی تنصیب کا مشاہدہ کرنے، شیکارا سواری سے لطف اندوز ہونے، ایک کپ چائے کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے اور کشمیر کے عظیم ثقافتی ورثے کو قریب سے محسوس کرنے کی دعوت دی ہے۔ (سی این ایس)

