• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, August 23, 2026
JKNS
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
JKNS | Jammu Kashmir News Service
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

پانی کا بحران اور یمبرالواری گاوں پہلا نشانہ

JK News Service by JK News Service
August 23, 2026
in اردو خبریں
A A
پانی کا بحران اور یمبرالواری گاوں پہلا نشانہ
FacebookTwitterWhatsapp

 

پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔ انسان، جانور اور پودے سب پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ لیکن آج دنیا کو جس سب سے بڑے مسئلے کا سامنا ہے وہ ہے پانی کا بحران۔

 

جب کسی علاقے میں پانی، زراعت اور صنعت کے لیے صاف پانی کی دستیابی کم ہو جائے اور مانگ زیادہ ہو جائے تو اسے پانی کا بحران کہتے ہیں۔

 

اقوام متحدہ کے مطابق 2030 تک دنیا کے 30 فیصد آبادی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہو گا۔ لیکن اس کے متعدد وجوہات ہو سکتے ہیں۔ آبادی میں اضافہ، یعنی زیادہ لوگ زیادہ پانی کی ضرورت ہوگی۔ گلوبل وارمنگ، برف کا پگھلنا اور بارش کے نمونے میں تبدیلیں،آلودگی اور درختوں کا بے تحاشہ کٹاو۔

 

پانی قدرت کا وہ انمول تحفہ ہے جس کے بغیر زندگی کا تصور بھی ممکن نہیں۔ ہماری جسم کا 70 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ زمین کی سطح کا بھی 71 فیصد پانی ہے، لیکن افسوس کہ اس میں سے صرف 1 فیصد پانی پینے کے قابل ہے۔ پانی کا بحران صرف پانی کا نہ ملنا نہیں ہے بلکہ صحت، خوراک، معیشت اور امن کا بحران ہے۔ جب صاف پانی نہیں ملتا تو بچے بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اگلے 20 سال میں پانی کی مانگ 50 فیصد بڑھ جائے گی۔ لیکن قبل از predictions پیش گوئی کہ ضلع بارہ مولہ کے تحصیل زینہ گیر کا ایک دیہی اور بالائی علاقہ بنام یمبرزالواری سخت اور کٹھن مرحلے میں گزر رہا ہے ۔ یہاں کے لوگ مرد و خواتین نزدیکی گاوں سے گاڑیوں میں پانی لا کر حاجات کو پورا کرنے کی کوش کر رہے ہیں۔جب کہ

1000 لیٹر پانی کا 500 گاڑی کا کرایہ دینا پڑتا ہے۔ جو غریب اور لاچار عوام کے لیے مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے۔ حالانکہ یہ معاملہ امسال کا نہیں بلکہ عرصہ درازسے چلا آرہا ہے ۔ہم اس سوانح کے چشم دید گواہ ہیں کہ یہ ماخذ یعنی چشمہ ماہ دسمبر میں کم ہو رہا تھا ۔ لیکن سال گزرنے کے ساتھ ساتھ پھر نومبر، اکتوبر اور یہاں کہ امسال ماہ اگست میں آخری سانس لے چکا ہے ۔ المیہ یہ ہے کہ گاوں کے لوگ اب بے بسی کو فقط دعاؤں کا سہارا دے رہے ہیں ۔لیکن صورت حال جوں کا توں ہے۔ یہ پہاڑی علاقہ قریباً 400 سال قبل وجود میں آیا ہے اور جو پانی کا ماخذ یعنی چشمہ تب تھا وہی سہولت یہاں آج بھی 21ویں صدی کے زمانے کا سہارا ہے۔ لیکن بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ یہاں کے پانی کا نظام بالکل بھی نہیں بدل سکا۔اگر چہ PHE محکمہ ہرسال پرانے pipe lines نئےسرسے لگانے کی سکیمیں عمل میں لائی جا رہی ہیں ۔لیکن وسیلہ یا ذریعےکو کوئی آبیاری نہیں اور نہ ہی کوئی متبادل بندو بست آج تک عمل میں لایا گیا۔

200 سے زائد گھروں کی آبادی اور ان کے مویشی بالکل منتقلی کے منصوبے پر ہیں ۔جب کہ عصر حاضر ایک Advance اور Technology کا دور مانا جاتا ہے لیکن یہاں کی بے بس آبادی کے لیے کوئی متبادل اور خیرخواہ انتظام کسی کو نہیں سوجھتی ہیں ۔ قابل غور یہ بات ہے کہ پانی کے بچاؤ کا حل سکولوں اور گھروں میں آگاہی دینے سے ہو جاتا ہے ۔یہاں کےسکول اور گھر ہی بے عالمی میں خود کو بچانے کے طاق میں ہیں ۔اس بحران کے اثرات گھروں سے ہو کر سکولوں تک آ پہنچا ۔جہاں سکولوں میں صفائی کے درس دیے جاتے ہیں وہی بچے اور اساتذہ بوند کو ترس رہے ہیں۔پانی کوئی چیز نہیں جو بازار سے خریدا جا سکے اگر ہم آج بھی اپنی بے بسی اور لاچاری کو اعلیٰ حکام تک نہیں پہنچا پائے تو وقت دور نہیں کہ گاوں کی آبادی کو منتقل ہی ہونا پڑے گا۔لہذا متعلقہ سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل ڈھونڈا جائے۔

 

*شکریہ*

*عرض گزار: جاوید وانی*

Previous Post

PDP’s Malik Expresses Resentment over Power Tariff Hike

Next Post

Shriya Gupta, Vishal Thappar Create J&K Fencing History: Sports Council Extends Heartfelt Congratulations

JK News Service

JK News Service

Next Post
Shriya Gupta, Vishal Thappar Create J&K Fencing History: Sports Council Extends Heartfelt Congratulations

Shriya Gupta, Vishal Thappar Create J&K Fencing History: Sports Council Extends Heartfelt Congratulations

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.