بھارت میں ٹیچرز ڈے 5 ستمبر ہی کو کیوں منایا جاتا ہے؟ اس دن ہمارے ملک کے دوسرے صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن جی کی سالگرہ ہوتی ہے۔ ان کا اپنا پیشہ بھی ایک استاد کا ہی تھا۔ ڈاکٹر رادھا کرشنن ایک عظیم اور باکمال استاد تھے۔
سال 1962 میں جب وہ بھارت کے صدر بنے، تب ان کے کچھ دوست اور شاگرد ان کی سالگرہ 5) ستمبر کو دھوم دھام سے منانا چاہتے تھے۔ جب اساتذہ اور طالب علم یہ درخواست لے کر ان کے پاس پہنچے تو ڈاکٹر رادھا کرشنن جی نے کہا اگر میرا جنم دن الگ سے منانے کے بجائے بھارت کے تمام اساتذہ کے احترام میں ٹیچرز ڈے’ کے طور پر منایا جائے، تو مجھے بہت فخر ہوگا اور خوشی ہوگی۔
ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن جی کا ماننا تھا کہ ملک کے بہترین اور ذہین ترین ذہنوں کو ہی استاد بننا چاہیے، کیونکہ اساتذہ ہی معاشرے کو اور بچوں کے مستقبل کو صحیح اور درست شکل دیتے ہیں۔

