• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Wednesday, May 20, 2026
JKNS
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

جموں، 19 مئی 2026: بھارتی ایئرٹیل نے آج ’’پرائیرٹی پوسٹ پیڈ‘‘ نامی نئی سروس کے آغاز کا اعلانکیا، جو 5 جی سلائسنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پوسٹ پیڈ صارفین کو بہتر اور زیادہ مستحکمتجربہ فراہم

JK News Service by JK News Service
May 19, 2026
in اردو خبریں
A A
جموں، 19 مئی 2026: بھارتی ایئرٹیل نے آج ’’پرائیرٹی پوسٹ پیڈ‘‘ نامی نئی سروس کے آغاز کا اعلانکیا، جو 5 جی سلائسنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پوسٹ پیڈ صارفین کو بہتر اور زیادہ مستحکمتجربہ فراہم
FacebookTwitterWhatsapp

جموں، 19 مئی 2026: بھارتی ایئرٹیل نے آج ’’پرائیرٹی پوسٹ پیڈ‘‘ نامی نئی سروس کے آغاز کا اعلانکیا، جو 5 جی سلائسنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پوسٹ پیڈ صارفین کو بہتر اور زیادہ مستحکمتجربہ فراہم کرے گی۔ یہ سروس خاص طور پر اْن مصروف صارفین کے لیے تیار کی گئی ہے جو کام،تفریح یا آن لائن اشتراک کے لیے بلا تعطل کنیکٹیویٹی پر انحصار کرتے ہیں۔اس سروس کے لیے ایئرٹیل نےاپنی 5 جی نیٹ ورک کو سلائسنگ ٹیکنالوجی کی جدید صلاحیتوں سے اپ گریڈ کیا ہے۔ اس سے نیٹورک زیادہ مؤثر بنتا ہے، اضافی گنجائش پیدا ہوتی ہے اور اس گنجائش کو مخصوص انداز میں استعمالکرتے ہوئے پرائیرٹی صارفین کو اعلیٰ معیار کا تجربہ فراہم کیا جا سکتا ہے۔ نیٹ ورک کی گنجائش کوذہانت اور متحرک انداز میں تقسیم کرتے ہوئے ایئرٹیل پوسٹ پیڈ صارفین کو اْس وقت بھی مستحکم اورقابلِ اعتماد تجربہ فراہم کر رہا ہے جب ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہو۔
‎گزشتہ ایک برس کے دوران سلائسنگ پر مبنی 5 جی خدمات امریکہ، سنگاپور، برطانیہ اور ملائیشیاجیسے کئی ممالک میں متعارف کرائی جا چکی ہیں۔ ایئرٹیل کی جانب سے یہ آغاز ہندوستان میں اپنینوعیت کا پہلا اقدام ہے، جو ایک زیادہ ذہین، مضبوط اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل نیٹورک کی تعمیر کے لیے کمپنی کی مسلسل سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کوصارف مرکوز اختراعات کے ساتھ جوڑنے کے عزم کو مزید مستحکم بناتا ہے۔
‎اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انڈیا ایئرٹیل  کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ششوتشرما نے کہا:’’ایئرٹیل میں ہماری توجہ بامعنی اختراعات کے ذریعے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے پرمرکوز ہے۔ پرائیرٹی پوسٹ پیڈ ہماری تازہ ترین اختراع ہے جو 5 جی سلائسنگ ٹیکنالوجی سے تقویتیافتہ ہے۔ یہ ہمارے صارفین کو زیادہ بہتر، قابلِ اعتماد اور مستحکم تجربہ فراہم کرتی ہے، چاہے وہٹریفک میں کلائنٹ کال میں مصروف ہوں، کسی بھری ہوئی کانسرٹ میں اسٹریمنگ کر رہے ہوں یا کسیبھیڑ بھاڑ والے بازار میں کیب بک کر رہے ہوں۔‘‘
ایئرٹیل کی پرائیرٹی سروس تمام پوسٹ پیڈ پلانز کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ موجودہ صارفین کو یہسہولت خودکار طور پر حاصل ہونا شروع ہو جائے گی۔ پری پیڈ صارفین یا وہ صارفین جو ایئرٹیلپرائیرٹی پوسٹ پیڈ میں تبدیل ہونا چاہتے ہیں، وہ ایئرٹیل ایپ یا کسی بھی ایئرٹیل اسٹور کے ذریعےآسانی سے یہ سروس حاصل کر سکتے ہیں۔

Previous Post

“Narco Wealth Crushed”: Srinagar Police Attaches ₹1.50 Crore Property of Alleged Drug Peddler

Next Post

Ahead of Eid-ul-Adha, Market Inspection Held in Yaripora Kulgam

JK News Service

JK News Service

Next Post
Ahead of Eid-ul-Adha, Market Inspection Held in Yaripora Kulgam

Ahead of Eid-ul-Adha, Market Inspection Held in Yaripora Kulgam

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.