• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Wednesday, August 26, 2026
JKNS
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
JKNS | Jammu Kashmir News Service
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

کشمیر کنسرن فاونڈیشن سرینگر کے اہتمام سے گوریمنٹ ہائیر اسکنڈری اسکول ناگام میں یوم عبدل احد گلشن منایا گیا، سپیکر اسمبلی،راتھر صاحب بحثیت مہمان خصوصی تقریب میں موجود رھئے۔

گھڑیال نیوز سروس by گھڑیال نیوز سروس
August 25, 2026
in اردو خبریں
A A
کشمیر کنسرن فاونڈیشن سرینگر کے اہتمام سے گوریمنٹ ہائیر اسکنڈری اسکول ناگام میں یوم عبدل احد گلشن منایا گیا، سپیکر اسمبلی،راتھر صاحب بحثیت مہمان خصوصی تقریب میں موجود رھئے۔
FacebookTwitterWhatsapp

شیر شیران سرینگر

چاڑورہ کے ناگام علاقے میں اج، کشمیر کنسرن فاونڈیشن سرینگر نے جموں وکشمیر کلچرل ایکاڈیمی، کے اشتراک سے گوریمنٹ ھائیر اسکنڈری اسکول ناگام کے آڈیٹوریم حال میں، معروف ادیب اور شاعر مرحوم عبدل احد گلشن کی پہلی برسی کے موقعے پر ایک پرجوش ادبی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقعے پر بہترین کام کرنے والی شخصیات کو ماٹیوز، پیش کئے گئے جبکہ سپیکر راتھر صاحب کی شال پوشی کی گئی۔ نظامت کے فرایض ڈاکٹر واحد رضا، نے انجام دئے جبکہ فاونڈیشن کے سربراہ ایڈوکیٹ عبدلرشید ہانجورہ نے فاونڈیشن کے خدوخال، اور ایسی تقریبات منانے کا مدعا ومقصد بیان فرمایا۔۔تقریب میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والئے معززین، شعراء کرام، مصنفین، قلمکار، ماہر زبان وادب، اوربڑی تعداد میں دوسری ادبی شخصیات نے حصہ لیا۔ اس موقعے پر ایم ایل اے چرارشریف اور اسمبلی سپیکر عبدل رحیم راتھر صاحب، بحثیت مہمان خصوصی موجود تھے۔ عبدل احد گلشن آف بادی پورہ، کی یاد میں منعقد تقریب میں، خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے محفل مشاعرہ بھی منعقد ہوا۔ اس نشست کے دوران سرکردہ ادیبوں کےعلاوہ،تحصیل چرارشریف،چاڈورہ اور بعض دوسرے علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد شاعروں نے اپنے کلام سے مجموعے کو محفوظ کیا۔تقریب میں مرحوم کے ورثاء کی موجودگی میں کلام گلشن پر مذکور، دو تازہ تصنیفات، پگاہ، اسہ سونے،، اور، ژور عین،۔باقاعدہ طور رسم اجراہی انجام دی گئی۔ کتاب اور صاحب کتاب کی زندگی اور قلمی خدمات پر تبصرے کے دوران مرحوم کی زندگی پر مبنی اہم گوشوارے کا ذکر کیا گیا۔کلچرل ایکاڈیمی سرینگر کے اشتراک سے منعقد ادبی تقریب کو بایز ہائیر اسکنڈری اسکول ناگام،نے اپنی طرف سے مکمل تعاون دیا تھا۔تقریب میں سپیکر عبدل رحیم راتھر صاحب نے اپنی صدارتی تقریر میں مرحوم شاعر وادیب، کے ساتھ انکے دوستانہ مراسم اور گہرے گھریلو تعلقات کے متعلق ہائیر اسکنڈری اسکول سے لیکر تادم آخر، تک مبنی خلاصہ زندگی پیش کرتے ہوئے مرحوم کو شاندار لفظوں میں خراج تحسین، پیش کیا۔۔ تقریب کے دوران اسکول ھذا، کا ترانہ بھی، پیش کیا گیا۔

Previous Post

Almuqeet FC Make Emphatic Debut with 7–1 Victory in Srinagar Premier Division

Next Post

پکھرپورہ میں آج سے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز، پوشاک بندی کی تقریب میں عقیدت مندوں جم غفیر۔

گھڑیال نیوز سروس

گھڑیال نیوز سروس

Next Post
پکھرپورہ میں آج سے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز، پوشاک بندی کی تقریب میں عقیدت مندوں جم غفیر۔

پکھرپورہ میں آج سے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز، پوشاک بندی کی تقریب میں عقیدت مندوں جم غفیر۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.