سرینگر کے جھیل ڈل کے کنارے ہوٹل کونگ پوش میں
ادبی تنظیم کشمیر مرکز ادب و ثقافت چرار شریف کی جانب سے آج ایک شاندار ادبی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں وادی کشمیر کے معروف معالج ادیب شاعر ڈاکٹر غضنفر علی غزل کے اردو شعری مجموعہ برگ ادراک کی رسم رونمائی انجام دی گئی ۔
محفل کی صدارت وادی کے معروف قلمکار نقاد نثر نگار شاعر جناب علی شیدا نے انجام دی ۔ ایوان صدارت میں وادی کے نامور ناول نگار ،نثر نگار ، نقاد ، شاعر ایاز رسول نازکی نے مہمان خصوصی ، جبکہ مہمانان ذی وقار کی حثیت سے معروف ڈراما نگار جناب نذیر جہانگیر اورپرنسپل سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عبدالحفیظ مسعودی ایوان صدارت میں موجود رہیے۔ خطبہ استقبالیہ کشمیر مرکز ادب ثقافت کے جنرل سیکریٹری عنایت گُل نے پیش کیا ۔ نسوانی ادب کی ایک نکھرتی آواز ثائمہ گل نے ڈاکٹر غضنفر علی غزل کے کلام سے داد حاصل کی جبکہ کتاب پر وادی کے دو نامور قلمکاروں جناب عاصم اسدی اور جناب عنایت گل نے مدلل مقالے پڑھ کر سامعین سے داد حاصل کی
