• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, October 26, 2026
JKNS
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
JKNS | Jammu Kashmir News Service
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

کرناہ والی بال لیگ 2026 کا لونٹھا گراؤنڈ میں آغاز، ہاجی نار اور ٹنگڈار کی ٹیمیں پہلے روز کامیاب

پیرزادہ سعید by پیرزادہ سعید
October 26, 2026
in اردو خبریں
A A
کرناہ والی بال لیگ 2026 کا لونٹھا گراؤنڈ میں آغاز، ہاجی نار اور ٹنگڈار کی ٹیمیں پہلے روز کامیاب
FacebookTwitterWhatsapp

کرناہ// کھیلوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے مقصد سے بھارتی فوج کی جانب سے اتوار کو کرناہ کے لونٹھا گراؤنڈ میں کرناہ والی بال لیگ 2026 کا آغاز کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں علاقے کے مختلف مقامات سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جس سے مقامی نوجوانوں میں والی بال کے تئیں بڑھتے ہوئے جوش و خروش کی عکاسی ہوتی ہے۔

افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ ہوا، جس کے بعد پہلے روز دو دلچسپ میچ کھیلے گئے۔ ٹورنامنٹ دوپہر دو بجے شروع ہوا۔ پہلے میچ میں کھورپارہ اور ہاجی نار کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، جس میں ہاجی نار نے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں ٹیٹوال اور ٹنگڈار کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ٹنگڈار نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3.1 سے کامیابی حاصل کی۔ تقریب میں شکتی وجے بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، جبکہ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر (بی ڈی او) ٹنگڈار مدثر سکندر مہمانِ ذی وقار کے طور پر موجود رہے۔ اس موقع پر بھارتی فوج کے افسران، ایکس سروس مین لیگ کرناہ کے صدر عبدالقیوم میر، معروف کاروباری شخصیت محمد اسماعیل خان، سابق فوجی اہلکاروں، علاقے کے معززین اور کھیلوں کے شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔میچوں کے دوران اشفاق احمد چک اور عمر زمان نے ریفری کے فرائض انجام دیے، جبکہ شیخ منیر نے کمنٹری کے ذریعے شائقین کو کھیل کے دلچسپ لمحات سے باخبر رکھا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھارتی فوج کی جانب سے کیا گیا ہے، جبکہ میچوں کے انتظامات اور رابطہ کاری یاسر چک کی سربراہی میں لونٹھا والی بال کلب کی نگرانی میں انجام دیے جا رہے ہیں۔اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا، ان میں صحت مند مقابلے کا جذبہ پیدا کرنا اور مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے اور کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ اسی لونٹھا گراؤنڈ میں ہفتے کے روز زاکر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا گیا تھا، جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین جمع ہوئے تھے۔ مسلسل دو روز تک والی بال مقابلوں کا انعقاد اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کرناہ میں والی بال کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور عوام میں کھیلوں کے تئیں غیر معمولی دلچسپی پائی جاتی ہے۔

کرناہ والی بال لیگ 2026 سے مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے، ٹیم اسپرٹ کو فروغ دینے اور کھیلوں کے میدان میں مزید مواقع حاصل کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم میسر آنے کی امید ہے

Previous Post

J&K’s Accession to India Was Based on Trust and Conditions, That Trust Has Been Betrayed”: Mehbooba Mufti

Next Post

Karnah Volleyball League 2026 Kicks Off at Lontha Ground.Hajinar and Tangdar Win Opening-Day Matches

پیرزادہ سعید

پیرزادہ سعید

Next Post
Karnah Volleyball League 2026 Kicks Off at Lontha Ground.Hajinar and Tangdar Win Opening-Day Matches

Karnah Volleyball League 2026 Kicks Off at Lontha Ground.Hajinar and Tangdar Win Opening-Day Matches

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.