تحصیلدار چرارشریف اور انچارج ازیکیٹو افسر منسپل کمیٹی فدا محمد بٹ، اور تبریز مدنی صاحب نے اج ٹاون حال چرارشریف میں، منعقد خاص تقریب کے دوران،SBM.2.0کے تحت، بستیوں میں پڑے کچرے کی تلفی، ویسٹیج، ریکوری فیسلٹی،اور کمپوسٹنگ یونٹس وغیرہ کے متعلق عام صارفین کو جانکاری دی۔ تقریب میں قصبہ چرارشریف سے تعلق رکھنے والئے معززین کے علاوہ درجنوں، سماجی، فلاحی اور، تعلیمی، اداروں کے نماینگان کے علاوہ، متعلقہ ادارے کے اراکین وعملہ، اور عام شہری بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران کچرے کی علیحدگی (Source Segregation) پر زور دیتے ہویئے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ھر جگہ،گھروں کی سطح پر ہی گیلے اور سوکھے کچرے کو الگ الگ کریں تاکہ اس کی صحیح تلفی ممکن ہو سکے۔ اس دوران ازیکیٹو مجسٹریٹ نے ایک مرتبہ استعمال ہونے والئے پلاسٹک اشیاء پر پابندی کا اعلان کرتے ہویئے چرارِ شریف کے تمام بازاروں اور دکانوں پر سنگل یوز پلاسٹک اور پولی تھین لفافوں کے استعمال کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا گیا۔ایس بی ایم اربن 2.0 کے تحت میونسپل ویسٹ کو ضائع کرنے کے لیے مٹیریل ریکوری فیسلٹی (MRF) اور کمپوسٹنگ یونٹس کو فعال کرنے پر زور دیا گیا۔عوامی تعاون اور شراکتی مہم مقامی دوکانداروں، رہائشیوں اور آستانہ عالیہ کے زیارت کے لیے آنے والے زائرین سے اپیل کی گئی کہ وہ قصبے اور آستانہ عالیہ کے ارد گرد صفائی برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے:ایگزیکٹو آفیسر نے واضح کیا کہ کھلے عام کچرا پھینکنے اور پلاسٹک استعمال کرنے، کے خلاف باقاعدہ جانچ مہم چلائی جائے گی اور سخت قانونی کارروائی اور بروقت جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
