• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Friday, November 28, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

مشیر بھٹناگر سے متعدد وَفود اور اَفراد ملاقی

JK News Service by JK News Service
February 15, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

جموں/15فروری 2021 ئ
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹر یٹ میں منعقدہ عوامی دربار کے دوران متعدد اَفراد اور وفود سے ملاقات کی۔وَفود اور اَفراد نے مشیر کو ان کے مسائل اور مطالبات سے روشناس کیا اور ان کے فوری ازالے کی مانگ کی ۔جموں وکشمیر میںڈرگ ڈی ایڈکشن اور ری ہیبلٹیشن سینٹر میں کام کرنے والے افرادکے ایک وَفد نے جموں و کشمیر میں منشیات کی بدعت سے متعلق متعدد امور اُٹھائے ۔ اُنہوں نے محکمہ پولیس میں ایڈجسٹمنٹ کے علاوہ محکمہ پولیس کی نئی بھرتیوں میں ایک بار نرمی کا مطالبہ کیا۔مشیر بھٹناگر نے وفد سے تبادلہ خیال کرنے کے دوران اِس معاشرتی برائی پر قابو پانے میں کی جانے والی کوششوں پر ان کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے انہیںاس طرح کی کوششوں کو جاری رکھنے کی تاکید کی اور اُنہیں یقین دِلایا کہ اُن کے تمام جائز معاملات پر غور کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر مشیر بھٹناگر نے ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ ری ہیبلٹیشن سینٹر(کشمیر زون) کے زیر اہتمام ”نوجوانوں کے منشیات کی لت اور بحالی“ کے عنوان سے ایک کتاب بھی جاری کی۔جے اینڈ کے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ورکرس یونین کے ایک اور وفد نے اُجرت کی واگزاری اور اور دیگر خدشات سے متعلق مشیر کے ساتھ متعدد امور گوش گزار کئے۔ اُنہوں نے اپنی تنخواہوں اور دیگر واجبات کی فوری واگزاری کا مطالبہ کیا۔ اِسی طرح آل جموں و کشمیر کنٹن جنٹ پیڈ ایجوکیشن ایمپلائز یونین کے ایک وَفد نے مشیر کے ساتھ اَپنے کیریئر کے اِمکانات اور دیگر متعلقہ خدشات سے متعلق متعدد امور اُٹھائے۔اسی طرح بھگوتی نگر جموں کے دُکانداروں کے وفد نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لئے اراضی کے حصول کے بدلے مناسب بحالی پالیسی کا مطالبہ کیا۔بہورجموں کے ایک اوراِنفرادی وفد نے علاقے میں این ٹی پی ایچ سی سینٹر کی فعالیت ، کھیل کے میدان کی تعمیر ، پنچایت گھر اور شمشان گراو¿نڈ کے لئے حفاظتی فصیل بندی کے علاوہ علاقے کے دیگر ترقیاتی کاموں کا مطالبہ کیا۔اِسی طرح کُر ہامہ گاندربل سے تعلق رکھنے والے ایک وفدنے ابتدائی صحت مرکز کی اَپ گریڈیشن کر کے علاقے میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے قیام کا مطالبہ کیا ۔اِن وَفود کے علاوہ جموں ، کپواڑہ ، سری نگر ، بڈگام ، راجوری ، کوکرناگ ، اننت ناگ اور دیگر علاقوں میں متعدد افراد نے مشیر کے ساتھ متعدد امور گوش گزار کئے اور فوری طور اس کے ازالے کی مانگ کی۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے وَفود اور اَفراد کے مسائل اور مطالبات بغور سنا اور اُنہیں یقین دِلایا کہ اُن کے تمام جائز معاملات اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا

Previous Post

Reopening of schools: Workshop on COVID-19 SOPs held in Ganderbal

Next Post

INDIAN ARMY SIGNS MoU WITH INDRANI BALAN FOUNDATION FOR FINANCIAL SUSTAINABIITY OF ARMY GOODWILL SCHOOLS OF KASHMIR

JK News Service

JK News Service

Next Post

INDIAN ARMY SIGNS MoU WITH INDRANI BALAN FOUNDATION FOR FINANCIAL SUSTAINABIITY OF ARMY GOODWILL SCHOOLS OF KASHMIR

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.