• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Thursday, January 15, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

آیوشمان بھارت سکیم | 30لاکھ مستحقین کا اندراج ۔ 23لاکھ کے حق میں گولڈن کارڈ جاری

JK News Service by JK News Service
March 10, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp
نیوز ڈیسک
جموں//فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولونے آیوشمان بھارت۔پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا  ایس ای ایچ اے ٹی سکیم (AB-PMJAY-SEHAT) کا جائزہ لے کر مستحقین کا اندراج اور جموںوکشمیر میں گولڈن کارڈوں کے اجرا ٔکا مفصل جائزہ لیا۔فائنانشل کمشنر نے اِس ضمن میں منعقدہ میٹنگ میںAB-PMJAY-SEHAT سکیم کے تحت صحت  کارڈ فوری طور تمام درج شدہ مستحقین کے حق میں جاری کر نے پر زور دیا اوربی آئی ایس پورٹل پر باقی ماندہ مستحقین کا اندراج کرنے کے لئے کہا۔میٹنگ میں ایس ای ایچ اے ٹی سکیم کے لئے اندراج میں سرعت لانے کے لئے طریقۂ کار پر مفصل غور و خوض ہوا اور تمام ڈپٹی کمشنروں کو مستحقین کے اندراج میں اِضافہ کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام کو سکیم کے تحت اندراج میں سرعت لانے کے لئے بڑے پیمانے پر مختلف محکموں کے تعاون سے جانکاری مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت دی ۔دوران میٹنگ فائنانشل کمشنر کو رجسٹریشن عمل اور گولڈن کارڈس سے متعلق اعداد وشمار کی تفصیل دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سکیم شروع ہونے سے لے کر اَب تک جموںوکشمیر کے 3080305 شہریوں کا سکیم کے تحت اندراج پہلے ہی ہوا ہے جبکہ 2397677 اہل مستحقین کے حق میں گولڈن کارڈ جاری کئے گئے ۔واضح رہے سکیم وزیر اعظم نے 26 ؍دسمبر 2020کو شروع کی گئی جس کا مقصد ہر کنبے کو پانچ لاکھ روپے کا صحت بیمہ فراہم کرنا ہے جس کے لئے جموںوکشمیر میں پانچ ہزار کامن سروسز سینٹر کا قیام عمل میں لاکر اندراج کا سلسلہ شروع ہوا ۔ فائنانشل کمشنر نے تمام میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ اور چیف میڈیکل افسران کو ہدایت دی کہ وہ آئی پی ڈی مریضوں کو سکیم کے تحت فوائد فراہم کریں ۔انہیں مزید ہدایت دی گئی کہ وہ رجسٹریشن عمل میںاِ ضافہ کرنے کے لئے خصوصی کیمپوں کا اِنعقاد کر یں اور دعوئوں کر بروقت پیش کر کے جانچ پڑتال کا بروقت جواب دیں ۔انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ صحت سکیم کے تحت اندراجات سے متعلق رپورٹ یومیہ بنیاد پر پیش کریں۔فائنانشل کمشنرنے بیمہ کمپنیوںکو غیر ضروری سوالات اٹھائے بغیر ہسپتالوں کے حق میں واجبات اداکریں۔انہوں نے کہا کہAB-PMJAY-SEHAT سکیم جموںوکشمیر حکومت کی ایک اہم سکیم ہے اور شہریوں کے جانب معروف جموںوکشمیر درج ہسپتالوں کا اس سکیم سے استفادہ کرنے پر باعث اطمینا ن ہے۔
Previous Post

بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ، میدانی علاقوں میں بارشیں، 15 مارچ تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

Next Post

خواتین انٹرپری نیئر شپ کی حوصلہ افزائی کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر کی ستائش

JK News Service

JK News Service

Next Post

خواتین انٹرپری نیئر شپ کی حوصلہ افزائی کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر کی ستائش

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.