• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, November 24, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

جموں کشمیر وقف بورڈ وائس چیئرمین اور دیگر بورڈ ممبران سے خالی ۔ 5اگست 2019کے بعد آمدن میں کمی،نذر و نیاز کی رقومات ملازمین کی تنخواہوں پر صرف،تعمیر و تجدید کا کام رکا پڑ

JK News Service by JK News Service
March 14, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp
اشفاق سعید
 سرینگر// جموں وکشمیر وقف بورڈ میں وائس چیئرمین و دیگر ممبران کی تعیناتی دفعہ370کے خاتمہ کے بعد عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے جس کے نتیجے میں بورڈ کا کام کاج مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ بورڈ کی سالانہ آمدن سے صرف ملازمین کی تنخواہیں ہی پوری ہوتی ہیں ،جبکہ زیارت گاہوں، مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر مختلف کاموں پر پچھلے کچھ وقت سے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا گیا ہے۔ ملازمین جہاں تنخواہوں کی کمی کا رونا رو رورہے ہیں وہیں بورڈ کے عہدیداران یہ دلیل دے رہے ہیں کہ بورڈ کو جتنی آمدنی ہوتی ہے اس سے ملازمین کی تنخواہیں ہی مشکل سے واگزار ہورہی ہیں۔ملازمین کا کہنا ہے کہ بورڈ کا کام کاج مکمل طور پر مفلوج  ہوگیاہے اور 370 کے خاتمہ کے بعد بورڈ کے زیر تحت کوئی بھی تعمیراتی کام نہیں ہو رہا ہے ۔
بورڈ میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فائل جو سکریٹریٹ تک پہنچتی ہے وہ واپس نہیں آتی، اور نہ ہی زیارت گاہوں اور دیگر جگہوں پر کوئی افسر دورہ کر رہا ہے ۔ذرائع کا کہناہے ’’ وائس چیئرمین تعینات ہوتا تو خود فیصلے لیتا لیکن جب بورڈ ہی مفلوج ہے تو فیصلے کیسے ممکن ہونگے‘‘۔ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی اور پی ڈی پی سرکار میں وائس چیئرمین پیر محمد حسین نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد اس کی دیکھ ریکھ کا کام سابق بیروکریٹ خورشید احمد گنائی کو سونپا گیا اور انکی سبکدوشی کے بعد بورڈ وائس چیئرمین کا عہدہ  خالی پڑا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بورڈ کے تحت نہ صرف سکول ، کالج اور نرسنگ ہوم چل رہے ہیں، بلکہ متعدد زیادرت گاہوں کا انتظام اور کئی فلاحی ادارے بھی کام کررہے ہیں۔ وقف بورڈ کے ملازمین یونین کا الزام ہے کہ یو ٹی حکام ان کے مطالبات کو حل کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔
ملازمین کو نہ ہی ساتویں تنخواہ کمیشن کے دائرے میں لایا گیا ہے اور نہ ہی ان کی مستقلی کے حوالے سے کوئی سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ملازمین کا کہنا ہے ان کی ٹائم باونڈ پرموشن کیلئے ڈی پی سی میٹنگ بھی نہیں ہوتی ہے۔چیف ایگزیکٹو افسر وقف بورڈمفتی فرید نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بورڈ میں وائس چیئرمین وممبران کی تعیناتی کا فیصلہ حکام کو لینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ بورڈ کا کام کاج مفلوج ہوا ہے بلکہ بورڈ پہلے سے بھی اچھا کام کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کا بجٹ بھی منظور ہو گیا ہے اور کچھ ایک تعمیراتی کام بھی شروع ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی بی حلیمہ کالج جو زیر تعمیر ہے، اس کا کام زورشور سے چل رہا ہے اور گرائونڈ فلور کا کام مکمل ہو چکا ہے اور اُمید ہے کہ اس کا باقی کام بہت جلد مکمل ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان  کے تحت بورڈ کو کوئی پریشانی نہیں ہے اور کام ہو رہے ہیں ۔ملازمین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت بورڈ کو جتنی بھی آمدنی 18سے19کروڑ آتی ہے وہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن پر خرچ ہو جاتی ہے اور حکومت کی طرف سے انہیں کوئی اضافی رقم نہیں مل رہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اس سال کورونا کے سبب زیارت گاہیں بند تھیں اور جتنا بھی پیسہ آیا وہ خرچ ہو گیا، رہی با ت ملازمین کے 7 ویںپے کمیشن کی، وہ سرکار کوسفارشات بھیجی گئی ہیں
Previous Post

دسمبر، جنوری اور فروری میں تقریباً59ہزار سیاح کشمیروارد پچھلے سال اسی مدت کے دوران تعداد محض20ہزار رہی،اپریل تک ہوٹلوں میں مکمل بکن

Next Post

NEET to be conducted only once this year, says Education Minister Ramesh Pokhriyal

JK News Service

JK News Service

Next Post

NEET to be conducted only once this year, says Education Minister Ramesh Pokhriyal

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.