• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Wednesday, April 22, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

بشارت بخاری، پیرزادہ منصور اور خورشید عالم پیپلز کانفرنس میں شامل

JK News Service by JK News Service
March 29, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے تین بڑے سیاسی لیڈران سید بشارت بخاری، پیرزادہ منصور حسین اور خورشید عالم نے پیر کے روز جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔
پارٹی کے چیئرمین سجاد غنی لون نے دیگر سینئر پارٹی لیڈروں کے ہمراہ ان کا والہانہ استقبال کیا۔
بتادیں کہ یہ تینوں لیڈران پی ڈی پی میں پارٹی صدر محبوبہ مفتی کے قریبی ساتھی رہ چکے ہیں۔
اس موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران سجاد غنی لون نے کہا: ‘میں پارٹی میں ان تینوں بڑے لیڈروں کا والہانہ استقبال کرتا ہوں، مجھے خوشی ہے کہ یہ لوگ ایک سیاسی تحریک میں شامل ہوئے ہیں یہ شروعات ہیں اور بدلاؤ کے کارواں کا آغاز ہوا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ آنے والی دہائیاں جموں و کشمیر کی سیاست میں نمایاں کردار ادا کریں گے اور پیپلز کانفرنس جموں وکشمیر کی غیر معمولی صورتحال میں ایک تعمیری رول ادا کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں موصوف چیئرمین نے کہا: ‘دفعہ 370 کی بحالی صرف دو ادارے کر سکتے ہیں ایک عدالت عظمیٰ یا ملک کا پارلیمنٹ، اس کے علاوہ کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس کو واپس نہیں لا سکتے ہیں بلکہ ہمیں دلی یعنی بھارت کے لوگوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعلقات بڑھانے چاہئے تاکہ جو غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں ان کو دور کیا جاسکے۔
سجاد لون نے کہا کہ ہمیں حزب اختلاف، حکومت کے لوگوں اور سیول سوسائٹی کے ساتھ رابطہ کرنا چاہئے یہ مشن مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔
سوپور حملے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ‘ہم ہمیشہ سے کسی بھی شکل کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں اور ایسی کارروائیاں کشمیر کے دشمن ہی انجام سکتے ہیں’۔
سید بشارت بخاری نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی بھی نئی پارٹی بنانے کے خلاف ہوں کیونکہ اس سے ہمارا ووٹ تقسیم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد کئی ساتھیوں نے مجھے نئی پارٹی بنانے کی تجویز دی تھی بلکہ اس کا نام اور جھنڈا بھی بن گیا تھا لیکن میں اس کے خلاف ہوں اور ہمیں کسی موجودہ پلیٹ فارم کو ہی استعمال کر کے لوگوں کی خدمت کرنی چاہئے۔
نیشنل کانفرنس کے ساتھ اپنے مختصر قیام کے بارے میں موصوف نے کہا کہ میں نیشنل کانفرنس میں خوش تھا اور وہاں میری اچھی عزت بھی تھی۔
پیرزادہ منصور حسین نے بتایا کہ میں جنوبی کشمیر کا پہلا لیڈر ہوں جس نے پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ستر برسوں کے دوران جو ہم نے وعدے کئے اور نعرے دیے وہ پورے ہی نہیں ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ نے پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Previous Post

سوپور میں جنگجوؤں کا حملہ، میونسپل کونسلر اور ایس پی او از جان، ایک کونسلر زخمی

Next Post

کشمیر میں برف وباراں کے بعد موسم میں بہتری واقع ہونا شروع

JK News Service

JK News Service

Next Post

کشمیر میں برف وباراں کے بعد موسم میں بہتری واقع ہونا شروع

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.