• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Wednesday, April 22, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

کشمیر میں برف وباراں کے بعد موسم میں بہتری واقع ہونا شروع

JK News Service by JK News Service
March 29, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) وادی کشمیر میں گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے درجے کے برف و باراں کے بعد موسم میں پیر کی شام بہتری واقع ہونا شروع ہو گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 36 کے دوران وادی کشمیر کے بعض بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد پیر کی شام سے موسم میں بہتری واقع ہونا شروع ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وادی میں 30 مارچ کو کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں متوقع ہیں تاہم بعد ازاں 4 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا وادی میں پیر کی سہ پہر تک بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع ہونا شروع ہوئی۔ سہ پہر کے بعد مطلع اگرچہ ابر آلود رہا تاہم آفتاب نے بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے کی کئی کامیاب کوششیں کیں۔
وادی میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی مغل باغوں بالخصوص شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں مقامی و غیر مقامی سیاحوں میں روز افزوں اضافہ درج ہو رہا ہے۔
بتادیں کہ باغ گل لالہ کو 25 مارچ سے لوگوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
وادی کی مشہور مقامی تفریح گاہ ‘بادام واری’ میں بھی لوگوں کے رش میں آئے روز اضافہ درج ہو رہا ہے۔ بادام واری کو 21 مارچ یعنی نوروز عالم کے تہوار کے دن لوگوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سری نگر میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 12.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Previous Post

بشارت بخاری، پیرزادہ منصور اور خورشید عالم پیپلز کانفرنس میں شامل

Next Post

Kupwara Police recovers huge cache of arms and ammunition

JK News Service

JK News Service

Next Post

Kupwara Police recovers huge cache of arms and ammunition

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.