• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Saturday, April 25, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

کشمیر: میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری، 18پریل تک موسم ناساز رہنے کی پیش گوئی

JK News Service by JK News Service
April 15, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر،15  اپریل  وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گذشتہ شام سے ہی میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں موجودہ موسمی صورتحال  18اپریل تک جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 18 اپریل تک میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری ہوسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وادی میں بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی چمکنے اور ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے ۔
متعلقہ محکمے نے آسمانی بجلی چمکنے کے پیش نظر لوگوں سے گھروں میں ہی رہنے اور لوہے کے کھمبوں کے ساتھ نہ بیٹھنے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔
ادھر وادی میں جمعرات کو دن بھر بارشوں کا سلسلہ رک رک کر جاری رہا ہے جس کے باعث سردی میں قدرے اضافہ ہونے سے لوگوں کو گرم لباس میں ملبوس دیکھا گیا۔
ٹھنڈ سے بچنے کے لئے جہاں دیہات میں لوگوں کو روایتی لباس ’پھیرن‘ میں ملبوس اور کانگڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا وہیں دفاتر، دکانوں اور دیگر کام کی جگہوں پر گرمی کے الیکٹرک آلات جیسے ہیٹروں کو بھی دوبارہ استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
بارشوں کے باعث وادی کے اطراف و اکناف کی سڑکیں ایک بار پھر زیر آب آئی ہیں جس نے راہگیروں کا چلنا پھرنا مشکل کر دیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بوندا باندی سے سڑکیں پانی اور کیچڑ سے بھر جاتی ہیں جن پر چلنا پھرنا مشکل ہی نہیں بلکہ خطرناک بھی بن جاتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یو این آئی

Previous Post

جموں و کشمیر: گیارہویں اور بارہویں جماعت کا اردو نصاب 17 سال پرانا، حصہ نثر میں کوئی تبدیلی نہ حصہ نظم میں

Next Post

Div Com for adequate availability of oxygen, bed capacity in Hospitals, chairs Covid-19 review meeting

JK News Service

JK News Service

Next Post

Div Com for adequate availability of oxygen, bed capacity in Hospitals, chairs Covid-19 review meeting

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.