• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, April 27, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

نہیں چاہتے کہ کورونا پر قابو پانے کے دوران عام آدمی کو تکلیف ہو: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

JK News Service by JK News Service
April 29, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 29 اپریل  جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کی منشا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے دوران عام آدمی کو تکلیف نہ ہو۔

انہوں نے یونین ٹریٹری کے 11 اضلاع میں جمعرات کی شام سے نافذ ہونے والے 84 گھنٹوں کے لاک ڈائون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پھل، سبزی، دودھ اور گوشت کی دکانوں کو لاک ڈائون سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاکہ عام آدمی کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ساتھ منعقدہ ایک ورچول میٹنگ میں بولتے ہوئے کہا: ‘جموں و کشمیر کے 11 اضلاع میں متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہے۔ اس لئے فیصلہ لیا گیا ہے کہ جمعرات کی شام سے سوموار کی صبح تک ان اضلاع میں 84 گھنٹوں تک جاری رہنے والا لاک ڈائون نافذ رہے گا’۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘ایمرجنسی سروسز اور تعمیراتی کام معمول کی طرح چلیں گے۔ پھل، سبزی، دودھ اور گوشت کی دکانوں کو لاک ڈائون سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاکہ عام آدمی کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ ہماری منشا ہے کہ کورونا پر قابو بھی پانا ہے اور عام آدمی کو کوئی تکلیف نہ ہو اس کا بھی انتظام کرنا ہے’۔

لیفٹیننٹ گورنر نے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے مخاطب ہو کر کہا: ‘آپ لوگوں نے جس جذبے سے لوگوں کی خدمت کی ہے اس کے نتیجے میں پچھلی بار بھی کورونا پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا۔ میں آپ کے اس جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں اور ایک بار پھر آپ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ یہ قومی خدمت ہے اور پھر ایک بار آپ لوگوں کی خدمت کے لئے آگے آئیں’۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘مجھے امید ہے کہ آپ سب کے تعاون سے ہم کورونا پر قابو پانے میں پھر کامیاب ہو جائیں گے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی جانوں کو بچانے میں بھی کامیاب ہوں گے’۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر اس یونین ٹریٹری کے کم از کم 11 اضلاع میں جمعرات کی شام سے 84 گھنٹوں تک جاری رہنے والا ‘لاک ڈائون’ نافذ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی شام سات بجے نافذ کیا جانے والا یہ ‘لاک ڈائون’ پیر کی صبح سات بجے تک جاری رہے گا۔

جن اضلاع میں یہ ‘لاک ڈائون’ نافذ کیا گیا ہے ان میں سری نگر، اننت ناگ، بارہمولہ، بڈگام، کولگام، پلوامہ، گاندربل، جموں، کٹھوعہ، ریاسی اور ادھم پورہ شامل ہیں۔

Previous Post

Police arrests a drug peddler in Kulgam; Contraband substances recovered

Next Post

کورونا بحران، جموں و کشمیر کے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

JK News Service

JK News Service

Next Post

کورونا بحران، جموں و کشمیر کے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.