• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, April 27, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

کورونا بحران، جموں و کشمیر کے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

JK News Service by JK News Service
April 29, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 29 اپریل  لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ انتظامیہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی اہل ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کو انڈین ریڈ کراس سوسائٹی جموں و کشمیر کے عہدیداروں اور رضاکاروں کے ساتھ منعقدہ ایک ورچول میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد اپنے آفشیل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے لکھا: ‘جموں و کشمیر کے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ ہم کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے اہل ہیں’۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر میں آکسیجن کی سپلائی ضرورت سے دو گنا زیادہ دستیاب ہے۔

ان کا کہنا تھا: ‘کئی آکسیجن جنریشن پلانٹوں کو چالو کیا گیا ہے اور باقی پلانٹ بھی بہت جلد چالو کئے جائیں گے۔ ہمارے پاس آکسیجن سپلائی ضرورت سے دو گنا زیادہ ہے’۔

دریں اثنا ایک سرکاری ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے اہم کردار ادا کرنے کا اعتراف کیا اور رضاکاروں کی بے لوث خدمت اور عوام کے لئے سرشار خدمت پر ان کی تعریف کی۔

انہوں نے ویکسینیشن مہم کو تیز کرنے اور کووڈ وبا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے حکومت کی کوششوں کو تکمیل تک پہنچانے کے ان کے تعاون کی اپیل کی۔

لیفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ باہمی تعاون کی کوششوں سے ہم وبائی امراض میں مبتلا افراد کی مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے آئی آر سی ایس سے کہا کہ وہ اپنی انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں جاری رکھیں اور لوگوں خصوصاً دور دراز علاقوں میں رہنے والے ضرورتمندوں تک ضروری اشیاء کھانا، طبی امداد اور دیگر اشیاء فراہم کرنے میں انتظامیہ کی مدد کریں۔

کووڈ وبائی امور کے حوالے سے معلومات کے پھیلائو پر زور دیتے ہوئے لیفٹینٹ گورنر نے آئی آر سی ایس اور اس کے رضا کاروں سے کہا کہ لوگوں کو کووڈ کے تمام رہنما خطوط کے بارے میں آگاہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے لوگ غلط فہمی پھیلا رہے ہیں جن کا حقائق سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں جنرل سیکرٹری انڈین ریڈ کراس سوسائیٹی جے اینڈ کے کفایت حسین رضوی نے کووڈ کی وبائی امراض کے دوران آئی آر سی ایس کے ذریعہ کی جا رہی سرگرمیوں کے بارے میں ایک مختصر رپورٹ پیش کی۔

Previous Post

نہیں چاہتے کہ کورونا پر قابو پانے کے دوران عام آدمی کو تکلیف ہو: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Next Post

No need to panic, J&K well equipped to deal with emerging situation: LG to people Chairs meet, asks participants to inform people about usage of double face masks, other precautionary measures

JK News Service

JK News Service

Next Post

No need to panic, J&K well equipped to deal with emerging situation: LG to people Chairs meet, asks participants to inform people about usage of double face masks, other precautionary measures

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.