• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Tuesday, April 28, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

اگلے دس دن انتہائی اہم، متحدہ کاوشوں سے کورونا سے نجات ممکن: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

JK News Service by JK News Service
May 4, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

جموں، 4 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کورونا لہر کی روک تھام کے لئے افسروں، ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے دس دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ان دس دنوں کے دوران مل کر اسی لگن و محنت سے کام کیا تو ہم اس مصیبت سے ضرور چھٹکارا پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے افسروں، ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی متحدہ کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ہمارے حالات ملک کے دیگر حصوں سے بہتر ہیں۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار یہاں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کے دوران افسروں سے خطاب کے دوران کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘پچھلے کچھ دنوں سے آپ لوگ، ڈاکٹرس اور دیگر طبی عملہ سخت لگن و محنت سے کام کر رہے ہیں اور آپ لوگوں کی متحدہ کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ہمارے حالات ملک کے دیگر حصوں سے بہتر ہیں، میں آپ لوگوں کی ان کاوشوں کی سراہنا کرتا ہوں’۔

مسٹر سنہا نے کہا کہ اگلے دس دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا: ‘اب ایک ہفتے کا ہی معاملہ ہے، آنے والا ایک ہفتہ یا دس دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اگر ان دنوں کے دوران بھی اسی لگن سے مل کر کام کیا گیا تو میں سمجھتا ہوں کہ ہم اس مصیبت سے چھٹکارا پائیں گے’۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہے تاکہ وبا کی دوسری لہر سے باہر نکلا جاسکے۔

بتا دیں کہ ملک بھر کی طرح جموں و کشمیر میں بھی کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث مثبت کیسز اور اموات میں آئے روز غیر معمولی اضافہ درج ہو رہا ہے۔

انتظامیہ دوسری لہر کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے جن میں ‘کورونا کرفیو’ کا نفاذ بھی شامل ہے۔

Previous Post

Police arrests 09 persons & seized 07 vehicles for illegal mining and transportation

Next Post

وقت برباد نہ کریں! آکسیجن سے لیس عارضی کووڈ مراکز قائم کرنے کی فوری ضرورت: ڈاکٹر طارق ترمبو

JK News Service

JK News Service

Next Post

وقت برباد نہ کریں! آکسیجن سے لیس عارضی کووڈ مراکز قائم کرنے کی فوری ضرورت: ڈاکٹر طارق ترمبو

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.