• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Friday, March 27, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

لداخ میں بدھ پورنیما انتہائی سادگی سے منایا گیا

JK News Service by JK News Service
May 26, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

لیہہ، 26 مئی  لداخ یونین ٹریٹری میں بدھ کو بودھ مذہب کے بانی مہاتما بدھ کی یاد میں منایا جانے والا تہوار ‘بدھ پورنیما’ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر انتہائی سادگی کے ساتھ منایا گیا اور اس کی مناسب سے وسیع و عریض پولو گرائونڈ میں ہر سال ہونے والی تقریب مسلسل دوسرے سال بھی منعقد نہ ہوسکی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق لداخ بالخصوص بودھ اکثریتی ضلع لیہہ میں بدھ کو ‘بدھ پورنیما’ کے موقع پر کسی بڑی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا اور بیشتر لوگوں نے عبادتوں کا اہتمام اپنے ہی گھروں میں کیا ہے۔
لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھپستن چیوانگ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر اس تہوار کو انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہم نے لداخ میں رہنے والے بودھ مذہب کے تمام پیروکاروں سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ اپنے گھر میں رہ کر آج کا دن، جو ہمارے لئے بہت مقدس ہے، منائیں’۔
تھپستن چیوانگ نے کہا کہ یہاں جو ایک مختصر تقریب منعقد کی گئی ہے، اس میں کووڈ قہر کے خاتمے اور دن میں امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہماری مقامی بدھسٹ لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ باہر سے آنے والے مزدوروں کی ان سخت ایام میں مدد کریں۔ بدھسٹ تنظیمیں بھی ان ضرورت مندوں کی مدد کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں’۔
بدھسٹ ایسوسی ایشن کے ایک اور عہدیدار نے بتایا: ‘بدھ پورنیما کا تہوار پوری دنیا میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ لداخ میں بھی اس تہوار کی مناسبت سے ہر سال پولو گرائونڈ میں ایک تقریب منعقد ہوتی تھی۔ لیکن اس سال بھی کورونا وائرس وبا کے پیش نظر ہم نے اس تقریب کو منسوخ کیا۔ کیونکہ حکومت کی طرف سے جاری گائیڈ لائنز میں بھی تقریبات منعقد نہ کرنے کے لئے کہا گیا ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں بیٹھ کر عبادت کریں اور ضرورتمند لوگوں کی مددت کریں۔ اس مبارک دن کے موقع پر کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے دعا کریں’۔
بدھ پورنیما کا تہوار ہندو تقویم کے اعتبار سے بیشاخ کی چودہویں تاریخ کو اور عیسوی تقویم کے مطابق مئی ماہ میں منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار مہاتما بدھ کی پیدائش، مہاتما بدھ کے نروان اور پری نروان سے متعلق تین عظیم ترین یادگاروں پر مشتمل ہے۔
بتا دیں کہ ملک کے مختلف حصوں کی طرح لداخ یونین ٹریٹری میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ لداخ میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 1500 سے زیادہ ہے جن میں سے قریب 85 فیصد کیسز ضلع لیہہ کے ہیں۔
دریں اثنا لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے مارتھر نے عوام کو بدھ پورنیما کی مبارکباد پیش کی ہے۔
یو این آئی

Previous Post

کشمیر: کورونا کے خلاف صف آرا انٹرن ڈاکٹرس ‘خصوصی کووڈ مراعات’ سے محروم

Next Post

A full ‘Super moon’ is seen in Central Kashmir District Ganderbal on 26Th May 2021

JK News Service

JK News Service

Next Post

A full 'Super moon' is seen in Central Kashmir District Ganderbal on 26Th May 2021

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.