• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, November 24, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

لیہہ میں کورونا سے مزید چار مریضوں کی موت

JK News Service by JK News Service
May 28, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

لیہہ، 28 مئی  لداخ یونین ٹریٹری میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار مریضوں کی کورونا وائرس سے موت واقع ہوئی جس کے ساتھ اس یونین ٹریٹری میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 185 تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ کورونا کے 141 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ اب تک مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 186 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا سے فوت ہونے والے چار مریضوں میں سے تین کا تعلق ضلع لیہہ جبکہ ایک کا تعلق ضلع کرگل سے تھا۔
محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ لیہہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ لداخ یونین ٹریٹری میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار مریضوں کی کورونا سے موت واقع ہوئی، 141 نئے کیس سامنے آئے ہیں، 145 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
دریں اثنا کووڈ میڈیا بلیٹن کے مطابق لداخ یونین ٹریٹری میں اب تک کورونا وائرس کے 18 ہزار 186 کیسز سامنے آئے ہیں تاہم ایکٹو کیسز کی تعداد 1656 ہے جن میں سے 1438 لیہہ اور 218 کرگل میں ہیں۔
بلیٹن کے مطابق کورونا سے اب تک مرنے والے 185 مریضوں میں سے 135 کا تعلق ضلع لیہہ جبکہ 50 کا تعلق ضلع کرگل سے تھا۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ 141 نئے کیسز میں سے 111 کا تعلق لیہہ اور باقی 30 کا تعلق کرگل سے ہے۔
بتا دیں کہ ملک کے مختلف حصوں کی طرح لداخ یونین ٹریٹری میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خاصا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ انتظامیہ نے اس کے پیش نظر اس یونین ٹریٹری میں جاری کورونا لاک ڈائون میں 7 جون کی صبح 7 بجے تک توسیع کی ہے۔
یو این آئی

Previous Post

کورونا ویکسین لگوانے والوں کے دو سال کے اندر مر جانے کی خبر جعلی اور من گھڑت: طبی ماہر

Next Post

Govt Formally Appoints Arun Kumar Mehta As New Chief Secretary

JK News Service

JK News Service

Next Post

Govt Formally Appoints Arun Kumar Mehta As New Chief Secretary

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.