• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, March 29, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

جموں میں شراب دکانوں کے کھلنے کے خلاف لوگ سراپا احتجاج

JK News Service by JK News Service
June 4, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

جموں، 4 جون( جموں میں شراب کی دکانیں کھلنے کے خلاف لوگوں کا احتجاج جاری ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ شراب کی دکانیں عبادت گاہوں کے نزدیک اور بستیوں میں کھولی جا رہی ہیں جس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔سروال جموں کے لوگوں نے جمعے کو احتجاج درج کرنے کے دوران ضلع مجسٹریٹ جموں اور ایکسائز کمشنر کے خلاف بھی نعرہ بازی کی۔
اس موقع پر راجیش والی نامی ایک احتجاجی نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں شراب کی دکان مندر اور مسجد کے نزدیک کھولی گئی ہے بلکہ ایک اسکول بھی متصل ہی واقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس جگہ شراب کی دکان کھولی گئی ہے وہاں لوگوں کا کافی رش رہتا ہے جس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ صحیح بات ہے کہ ان مقامات پر شراب کی دکانیں کھولی جائیں؟
ایک خاتون نے بتایا کہ بستیوں میں شراب کی دکانیں کھولنے سے خواتین کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب ہمارے بچوں کے سامنے شراب خریدا جائے گا تو ان پر کیسے اثرات پڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بستیوں میں شراب کی دکانیں کھولنے کو برداشت نہیں کریں گے۔
مذکورہ خاتون نے کہا کہ شراب کی دکانیں کھولنے کے لئے شاپنگ ایئریا ہوتے ہیں نہ بستیوں میں ایسے دکان کھولے جاتے ہیں۔ان کا مطالبہ تھا کہ ایسے شراب دکانوں کی لائسنسز کو منسوخ کیا جانا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا کرفیو اور نئی ایکسائز پالیسی کے خلاف شراب دکانوں کے مالکان کی مخالفت کے پیش نظر جموں میں شراب کی دکانیں بند تھیں جو 2 جون کو کھول دی گئیں۔جب دو جون کو دکان کھلے تو ان پر شراب خریدنے والوں کی کافی بھیڑ دیکھی گئی تھی۔
یو این آئی

Previous Post

ہم نے اپنی ‘فلسطین پالیسی’ نہیں بدلی، عرب ممالک کو دیکھ کر ہی اسرائیل کو تسلیم کیا: عارف محمد خان

Next Post

Body of Srinagar youth still untraceable

JK News Service

JK News Service

Next Post

Body of Srinagar youth still untraceable

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.