• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Wednesday, February 4, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

اقامتی قوانین وضع کئے جانے تک ریکروٹمنٹ قوانین بے معنی: لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن

JK News Service by JK News Service
June 10, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

 

لیہہ، 10 جون   لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھپستن چیوانگ نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں اقامتی قوانین وضع کئے جانے تک ریکروٹمنٹ قوانین بے معنی ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے التجا ہے کہ اقامتی قوانین کے نفاذ کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے اور لداخ کو چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات کی فراہمی کے معاملے پر مزید تاخیر کئے بغیر مذاکرات شروع کئے جائیں۔
تھپستن چیوانگ نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘ہم یونین ٹریٹری انتظامیہ کا تہ دل سے شکر ادا کرتے ہیں۔ یہاں کے نوجوان ریکروٹمنٹ قوانین وضع کئے جانے کا پچھلے قریب دو سال سے انتظار کر رہے تھے۔ یہاں بار بار کہا جاتا تھا کہ سات ہزار اسامیاں خالی ہیں لیکن ریکروٹمنٹ قوانین نہ ہونے کی وجہ سے بھرتی عمل شروع نہیں ہو رہا تھا’۔
انہوں نے کہا: ‘ریکروٹمنٹ قوانین میں صاف کہا گیا ہے کہ سروس سلیکشن بورڈ کی طرف سے مشتہر کی جانے والی اسامیوں کے حقدار صرف یہاں کے مقامی نوجوان ہوں گے۔ لیکن جب تک یہاں کے نوجوانوں کے پاس ڈومیسائل سرٹیفکیٹ نہیں ہوں گے تب تک وہ بھرتی عمل میں حصہ نہیں لے پائیں گے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ابھی تک لداخ میں اقامتی قوانین نافذ نہیں کئے گئے ہیں۔ ہم یونین ٹریٹری انتظامیہ سے لے کر مرکزی وزیر داخلہ سے التجا کرتے آئے ہیں کہ اقامتی قوانین کے نفاذ کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے’۔
لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ جب ہماری آخری بار وزیر داخلہ سے میٹنگ ہوئی تو انہوں نے کہا تھا کہ لداخ کی چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظ کی مانگ پر کوئی فیصلے آئندہ دو ماہ میں لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا: ‘لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ کووڈ کے پھیلائو اور پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی وجہ سے اس میں دیری ہوئی ہے۔ چونکہ اب انتخابات مکمل ہو چکے ہیں ہماری اپیل ہے کہ اب معاملے پر مذاکرات جلد از جلد شروع کئے جائیں’۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع لیہہ میں گذشتہ سال کے اواخر میں بدھسٹ ایسوسی ایشن اور سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات کی فراہمی کے لئے ایک اپیکس باڈی تشکیل دی۔
یہ اپیکس باڈی جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے طرز پر ڈومیسائل قانون کو لداخ میں لاگو کرنے کی مخالفت کر رہی ہے۔ انہیں وزیر داخلہ امت شاہ نے مبینہ طور پر یقین دلایا ہے کہ لداخ میں جموں و کشمیر جیسا ڈومیسائل قانون لاگو نہیں کیا جائے گا۔
یو این آئی

Previous Post

Haj-2021: India will go by decision of Saudi Govt, says Union Minister Naqvi

Next Post

لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہو گیا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

JK News Service

JK News Service

Next Post

لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہو گیا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.