• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Friday, April 17, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

کشمیر میں ایک ماہ میں چار سکھ بچیوں کو مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا: منجندر سنگھ سرسا کا دعویٰ

JK News Service by JK News Service
June 28, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 28 جون  سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی دلی کے صدر اور اکالی دل کے قومی ترجمان منجندر سنگھ سرسا نے الزام لگایا ہے کہ وادی کشمیر میں سکھ کمیونٹی سے وابستہ بچیوں کا جبری طور مذہب تبدیل کرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وادی میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران چار سکھ بچیوں کو جبری طور پر مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند دن قبل ہی ایک اٹھارہ سال کی سکھ بچی کی ایک ادھیڑ عمر کے شخص کے ساتھ شادی کرائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اکثریتی فرقے سے وابستہ لیڈران ہمارا ساتھ نہیں دے رہے اور ان لوگوں نے اس مسئلے پر چپ سادھ لی ہے۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں گردوارہ شہید بنگا صاحب باغات برزلہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘پچھلے ایک ماہ کے دوران چار بچیوں کو جبری طور مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا اور چند روز قبل ایک 18 سالہ بچی کی ایک ادھیڑ عمر کے شخص کے ساتھ شادی کرائی گئی اور یہ کہا گیا کہ بچی نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے’۔
منجندر سنگھ کا الزام تھا کہ ضلع عدالت نے بھی نا انصافی کر کے بچی کے والدین کو عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
انہوں نے کہا: ‘افسوس کی بات یہ ہے کہ ضلع عدالت نے بھی انصاف نہیں کیا بچی کے والدین کو عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ لڑکے کے رشتہ عدالت میں گھس گئے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم اس سلسلے میں چیف جسٹس صاحب سے بھی ملیں گے، عدالت کو دیکھنا چاہئے تھا کہ کہیں دباؤ میں کام نہیں ہو رہا ہے اور پولیس سے بھی اس ضمن میں رپورٹ طلب کرنی چاہئے تھی’۔
موصوف صدر نے کہا کہ یہ مسئلہ کسی ایک بیٹی کا نہیں بلکہ یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘یہ مسئلہ ایک بیٹی کا نہیں ہے بلکہ یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے دنیا بھر کے ہماری کمیونٹی کے  لیڈروں نے اس مسئلے کا سنگین نوٹس لیا ہے اور جموں و کمشیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا صاحب کے نام ایک مکتوب بھی روانہ کیا گیا ہے’۔
مسٹر سرسا نے کہا کہ اکثریتی فرقے کو اس وقت ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا: ‘کاش اس وقت اکثریتی کمیونٹی ہمارے ساتھ کھڑا ہوتی، آج ہمارے حق میں کوئی بول نہیں رہا ہے کیا آج ہم یہ مان لیں گے کہ ایک کمیونٹی کی بچی دوسری کمیونٹی کی بچی نہیں ہے اچھا ہوتا اگر آج اکثریتی فرقے کے لوگ بھی ہمارے ساتھ اس پریس کانفرنس میں بیٹھے ہوتے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں خاص کر سال 2014 میں جب سیلاب آیا یہاں کافی کام کیا پچاس ہزار لوگوں کے لئے ہم کھانے کا انتظام کرتے تھے۔
موصوف صدر نے کہا کہ میں سیاسی جاعتوں عبداللہ خاندان، مفتی خاندان، غلام نبی آزاد سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ آج چپ کیوں ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘سید علی گیلانی نے اخبار میں بڑا بیان دیا تھا کہ سکھوں نے یہاں لنگر لگا کر لوگوں کو کھلایا پلایا آج وہ چپ کیوں ہیں؟’۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں ہمیشہ سے چلے آ رہے آپسی بھائی چارے کو بنائے رکھنا چاہتے ہیں لیکن تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ہے۔
موصوف نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملے اور ان کو پوری جانکاری فراہم کی اور ہم نے مرکزی وزیر داخلہ سے بھی فون پر بات کی جنہوں نے ہمیں اس میں مکمل کارروائی کرنے کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھائی چارے کو کسی بھی صورت میں نقصان نہیں پہنچائیں گے تاہم کچھ لوگ اس میں اپنا ایجنڈا نکالنا چاپتے ہیں۔
انہوں نے مذہبی لیڈروں سے ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

یو این آئی

Previous Post

Man ends life in South, Woman, girl attempt suicide in North

Next Post

Delegation of Shiromani Akali Dal Delhi calls on Lt Governor

JK News Service

JK News Service

Next Post

Delegation of Shiromani Akali Dal Delhi calls on Lt Governor

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.