• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, January 25, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

ویک اینڈ لاک ڈائون جاری رکھنے کی وجہ مقامی لوگوں کا پکنک پر جانے کا موڈ: صوبائی کمشنر کشمیر

JK News Service by JK News Service
July 8, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 8 جولائی  صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کہا ہے کہ ‘ویک اینڈ’ لاک ڈائون کو جاری رکھنے کا مقصد مقامی لوگوں کو بڑی تعداد میں پکنک پر جاری سے روکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں بھلے ہی کمی آئی ہے لیکن وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے پیش نظر ہمیں چوکس رہنا ہے۔
صوبائی کمشنر نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘کووڈ کے کیسز میں بھلے ہی کمی آ رہی ہے لیکن وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے پیش نظر ہمیں چوکس رہنا ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہم نے ہفتے اور اتوار کا لاک ڈائون اس لئے برقرار رکھا ہے کیوں کہ یہ دو دن مقامی لوگ پکنک کے موڈ میں ہوتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ گھروں سے باہر نکلنا چاہتے ہیں۔ ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ جیسے ہماری چھٹی ہے ویسے ہی کورونا بھی چھٹی پر ہے لیکن وہ بات نہیں ہے’۔
پی کے پولے نے کہا کہ اگر تیسری لہر دوسری لہر سے تین گنا بھی زیادہ خطرناک ہوگی تو بھی انتظامیہ اس سے بہ آسانی نمٹ لے گی۔
انہوں نے کہا: ‘تیسری لہر کیسے ہوگی یہ کسی کو پتہ نہیں۔ دوسری لہر کے دوران ہمیں آکسیجن سے لیس بیڈوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری لہر میں ہم نے یہ بھی جانا کہ وائرس پہلی لہر کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا تھا’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘اگر تیسری لہر دوسری لہر سے تین گنا بھی زیادہ خطرناک ہوگی تو بھی انشاء اللہ ہم اس کو آسانی سے ہینڈل کر سکتے ہیں’۔
یو این آئی

Previous Post

Ayush B’pora felicitates best performers of Yoga Week

Next Post

Hizb hideout busted, OGW apprehended in Sopore

JK News Service

JK News Service

Next Post

Hizb hideout busted, OGW apprehended in Sopore

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.