• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Thursday, September 25, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

جموں میں بھارت پاک سیکٹر کمانڈر سطح کی میٹنگ، بی ایس ایف کا ڈرون سرگرمیوں پر احتجاج

JK News Service by JK News Service
July 24, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

 

جموں، 24 جولائی (یو این آئی) جموں میں بین الاقوامی سرحد کے سچیت گڑھ سیکٹر میں ہفتے کو بارڈر سکیورٹی فورس اور پاکستانی رینجرز کے درمیان ہونے والی سیکٹر کمانڈر سطح کی میٹنگ کے دوران اولالذکر نے ڈرون سرگرمیوں میں اضافے پر آخرالذکر سے اپنا احتجاج درج کیا ہے۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی رینجرز کی درخواست پر ہفتے کو سچیت گڑھ علاقے میں طرفین کے درمیان ایک سیکٹر کمانڈر سطح کی میٹنگ ہوئی۔
انہوں نے کہا: ‘میٹنگ کے دوران دونوں طرف کے کمانڈروں نے مختلف معاملات زیر بحث لائے۔ بی ایس ایف کا زور پاکستان کی ڈرون و دہشت گردانہ سرگرمیوں، سرنگوں کی کھدائی اور سرحدی انتظام سے متعلق دوسرے معاملات پر تھا’۔
بی ایس ایف کے ترجمان نے کہا کہ میٹنگ کے دوران جموں میں پاکستان کی ڈرون سرگرمیوں پر پاکستان سے ایک زوردار احتجاج درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس ایف کے وفد کی قیادت ڈی آئی جی سرجیت سنگھ جبکہ پاکستانی رینجرز کے وفد کی قیادت سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئرمراد حسین کر رہے تھے۔
یہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اووز کی طرف سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرنے کے متفقہ فیصلے کے بعد بی ایس ایف اور رینجرز کے درمیان سیکٹر کمانڈر سطح کی پہلی میٹنگ تھی۔
بی ایس ایف ترجمان نے کہا کہ میٹنگ نہایت ہی خوشگوار، مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘دونوں طرف کی افواج نے بین الاقوامی سرحد پر امن اور اہم آہنگی کو قائم رکھنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے’۔
یو این آئی

Previous Post

ADDC Gbl reviews Muharram arrangements

Next Post

Watch:Today’s Gadyal news Bulletin By Shafia Riyaz Saturday 24 th july 2021

Next Post

Watch:Today's Gadyal news Bulletin By Shafia Riyaz Saturday 24 th july 2021

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.