سرینگر/14اگست ///لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے کووڈ وئررس کو یوم آزادی کے موقعے پر جن 50افراد کو اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں سکمز صورہ کے پانچ ملازمین جن میں تین ڈاکٹر صاحبان بھی شامل ہیںجن کو نگوا سکمز کے صدر اشتیاق بیگ نے مبارکبادپیش کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے کووڈ وئرئرس کو اعزازی سند سے نوازاجار ہا ہے اور اس سلسلے میں یوم آزادی پر منعقد کی جارہی تقریب پر ان وئررئس کو اعزازات سے نواز جائے گا جن میں صورہ سکمز سے وابستہ ڈاکٹر فیاض صوفی، ڈاکٹر طالب خان،ڈاکٹر تجمل کے علاوہ پیرا میڈیکل سٹاف کے مس رفیقہ رشید سٹاف نرس، رشید حسین وانی بھی شامل ہیں ۔ نگوا سکمز کے صدر اشتیاق بیگ نے ان وئررئس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر اے جی آہنگر کی قیاد ت میں صورہ ہسپتال کا عملہ جاں فشانی سے کام کررہا ہے اور ان کی بہترین کارکردگی کی بدولت ہی سکمز کا معیار بلند ہوا ہے جس کے اعتراف میں سکمز کے ان جانبازوں کو اعزاز سے نوازے جانے سے کیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا ہے کہ ان ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف سے وابستہ عملہ نے جس جذبے کے تحت وبائی دور میں کام کیا ہے وہ یاد گار ی ہے اور ان کو نگوا کے جملہ ملازمین کی طرف سے مبارکبا د پیش کی جارہی ہے ۔