سرینگر/16اگست //جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اور نگوا سکمز کے صدر اشتیاق بیگ نے میاں بشیر اور امداد ساقی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگواران کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق معروف ٹریڈ یونین لیڈر اور جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے اپنے تعزیتی پیغام میں گوجر لیڈر میاں بشیر احمد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی سماجی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ میاں بشیر مرحوم میاں ناظم الدین کے فرزند اور سابق کابینہ وزیر میاں الطاف کے والد تھے جنہوںنے ہمیشہ سے ہی کشمیری قوم کے حق میں جدوجدکی ۔ بیگ نے میاں الطاف اور دیگر سوگواراں کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کااظہارکیا ہے ۔ا س دوران نگوا سکمز کے صدر نے شاعر اور صحافی امداد ساقی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے سوگواران باالخصوص امداد ساقی کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا ہے ۔ انہوںنے دونوں مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔