انتظامیہ کو عوام کے مسایل حل کرنے کی ضرورت مختار حسین شاہ نے اڑان کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پچھلے ایک ماہ سے اقبال نگر کی عوام پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہی ہے محکمہ جل شکتی لاپرواہی برت رہا ہے جس کی وجہ سے پورے وارڈ نمبر 12 کی عوام پریشان ہے انہوں نے کہا کہ جب لائن مین سے بات کی گئی تو جواب میں کہا کہ ڈھیڑ اینچی پایپ کہیں سے لیکیگ ہے اس کا پتہ نہیں چلتا جو کوئی معقول جواب نہیں تھا انہوں نے کہا کہ محکمہ کے ملازموں کو اس کی خبر ہونی چاہیے کہ کس جگہ پر وال لگا ہوا ہے اور کسی جگہ سے پایپ لیکیگ ہوتی ہے جبکہ پایپ زمین کے بالکل اوپر سامنے الگ الگ دکھائی دیتی ہے لیکن مجبور عوام کی بات کون سنے گا اس ضمن میں جب اے ای پی ایچ ای دریافت کیا گیا تو انہوں بتایا کہ پہلے بھی تین چار بار دروست کیا لیکن سمجھ نہیں آتی کہ بار بار کیوں آیسا ہوتا ہے انہوں مذید بتایا کہ شور شرابہ کرنے والوں میں زیادہ تر غیر قانونی کنیکشن استمال کرتے ہیں جن کے خلاف جلدی ہی کاروائی عمل میں لائی جائے گی