• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Friday, January 2, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

مڑہوٹ میں دوکانداروں نے مچایا قہرام۔ ہر چیز کی دوگنی قیمت وصول کی جا رہی ہے۔ عوام۔

JK News Service by JK News Service
August 21, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سید کامران علی

سرنکوٹ// مرہوٹ مارکیٹ میں دوکانداروں نے ہر چیز کی دوگنی قیمت غریب عوام سے وصول کر رہے ہیں۔ جس پر آل انڈیا ہیومن رایٹس کہ سٹیٹ آفس سیکریٹری اشتیاق احمد کے علاوہ کئ مکینوں نے بتایا کہ یہاں کی عوام کو ہر طرح سے بے وقوف بنا کر انہیں دوگنی قیمت لگا کر سامان فروخت کیا جا رہا ہے۔اور انتظامیہ سے اس وقت تک کسی نے اس معاملے کی خبر نہیں لی۔ ایک تو مہنگائی پہلے سے ہی عوام پر بھوج بنی ہوئی اور دوسری طرف اپنی من مرضی سے دوگنی پر سامان لوگوں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔ عیدگاہ مڑہوٹ میں دوکان داروں کی جانب سے اور دوائی فروشوں کی جانب سے اضافی قیمت لگائی جا رہی ہیں۔ مذکورہ دوکاندار ایک بات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں کہ مڑہوٹ مارکیٹ دور افتادہ علاقہ میں موجود ہے جہاں ہر کوئی آفیسر نہیں پہنچ سکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کئ دوکانوں کہ اندر کریانہ بھی اُن ہی الماریوں میں جوتے بھی رکھے جاتے ہیں اور مرغے بھی فروخت کیے جاتے ہیں۔معاملہ بھی قابل غور ہے کئ چیزیں اپنی ایکسپائر بھی فروخت کر دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے نام پر دوکانداروں نے مذاق بنایا ہوا ہے۔ عید گاہ ہاڑی مڑہوٹ مارکیٹ میں کسی قِسم کی کوئی ترتیب نہیں رکھی جا رہی۔جو سیب فروخت کیے جا رہے ہیں وہ کھانے کے لائق ہی نہیں ہیں۔جن سے بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔اور اس وقت تک نہ تو محکمہ امور صارفین نہ ہی فوڈ اینڈ سپلائی اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ مارکیٹ کا حال تک نہیں پوچھا کہ آخر وہاں ہو کیا رہا ہے۔ اور مذکورہ مارکیٹ کا پورا کوڑا کرکٹ دریا میں پھینک دیا جاتا ہے۔ جو پانی ہزاروں لوگوں کے استعمال میں آتا ہے۔ اور اسے بھی آلودہ کر دیا جا رہا ہے کہ ان چیزوں سے کتنا نُقصان ہو رہا ہے۔ اور انتظامیہ کو ان تمام معاملات کی خبر ہونے کے باوجود بھی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے۔ انھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور ایس ڈی ایم سرنکوٹ سے جلد مداخلت کی ایپل کی اور کاروائی کا مطالبہ کیا۔رابطہ کرنے پر ایس ڈی ایم سرنکوٹ نعیم النسا نے بتایا کہ دو دن کا موقع دیں میں خود وہاں کا جائزہ لوں گئ اور مذکورہ شکایات کے تعلق سے ریٹ کی فہرستیں مرتب کر کے نائب تحصیلدار متعلقہ کو بھی سونپ دی جائیں گئ۔

Previous Post

PHC Lassana Received Oxygen Cylinders from the hands of YES India Foundation

Next Post

Watch:Today’s Gadyal news Bulletin By Shafia Riyaz Saturday 21th August 2021

JK News Service

JK News Service

Next Post

Watch:Today's Gadyal news Bulletin By Shafia Riyaz Saturday 21th August 2021

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.