اننت ناگ / جاوید گل ۔
سپورٹس اسٹیڈیم اننت ناگ میں آنگنواڈی ورکرس اینڈ ہلپرس ایسوسی ایشن کے بینر تلے ایک احتجاج مظاہرہ منعقد ہوا ۔ احتجاج میں شامل ورکرس اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کر رہیں تھے ۔ اس دوران ہریانہ میں ورکروں کے ساتھ اظہار یقجہتی کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ورکروں کے خلاف درج ایف آے آر کو واپس لیا جائے ۔ ساتھ ہی ساتھ وہ اپنی پنشن سکیم کی منظوری کا مطالبہ کر رہے تھے ۔