اننت ناگ /جاوید گل ۔
ضلع اننت ناگ کے دہوتو پہلگام کے لوگوں نے محکمہ پاور ڈیپارٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے جے کے این ایس نمائندے جاوید گل کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بجلی سپلائی کئی مہینوں سے متاثر ہے، جس کی وجہ سے سردی کے ایام میں لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مظاہرین نے محکمہ سے اپیل کی ہے وہ علاقے میں بجلی سپلائی کو بحال کریں تاکہ لوگوں کو مشکلاتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔