عرفان غنی بٹ
ہندواڑہ، اپریل، 06: بس اسٹینڈ ہندواڑہ میں سومو اسٹینڈ ہندواڑہ کوہ نور کے انتخابات ہوئے جہاں علام محمد میر (گل مام) کو چیئرمین قرار دیا گیا ہے جنہوں نے اپنے کھاتے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ان کے بعد تنویر احمد تانتری صدر منتخب ہوئے جبکہ جاوید احمد میر سکریٹری سومو اسٹینڈ ایسوسی ایشن ہندواڑہ منتخب ہوئے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ترال میں جشن کا سلسلہ جاری تھا جہاں ڈرائیوروں نے زبردست ہجوم کے ساتھ پٹاخے جلا کر جشن منایا۔ نئے صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت اچھا وقت ہے کیونکہ مجھے اس نظام کو بدلنا ہے جو کافی عرصے سے خراب ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈرائیوروں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے کامیاب کیا اور مجھے امید ہے کہ میں ان کی خدمت کروں گا۔ میری خدمت میں بہتر…