کوثر گُل
جے کے این ایس
قاضی گنڈ
جنوبی کشمیر کے علاقہ قاضی گنڈ میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران آج انتظامیہ نے غیر معیاری گوشت فروخت کرنے کی پاداش میں قصائی کی دکان سیل کردی گئی – خیال رہے قاضی گنڈ مارکیٹ میں آج محکمہ ریونیو، فوڈ اینڈ سپلائرز اور متعلقہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے ایک مشترکہ مارکیٹ چیکنگ کا عمل شروع کیا گیا تھا جس کے دوران ایک قصائی کو غیر معیاری گوشت فروخت کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی – ٹیم نے مذکورہ قصائی کی دکان پر تالا چھڑایا اور اس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے –
تحصیلدار قاضی گنڈ منیر احند خان نے اس موقع پر جے کے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک معمول کا مارکیٹ انسپیکشن تھا جس کے دوران ایک قصائی کی دکان پر غیر معیاری گوشت کو پایا گیا اور اس کا ایک سیمپل جانچ کے لئے آگے روانہ کردیا گیا ہے – تاہم چیکنگ ٹیم نے ابتدائی طور پر گوشت کو غیر معیاری پایا جس کی پاداش میں فلحال دکان کو سیل کردیا گیا اور اس معاملے میں کارروائی شروع کردی گئی ہے…