گھڑیال نیوز ڈیسک
جموں وکشمیر انتظامیہ جس کی سربراہی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کر رہے ہیں نے یہاں کے نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی خاطر متعدد اقدامات کئے ہیں۔ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو اس وقت آگے بڑھنے کا بھر پور موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ پچھلی حکومتوں نے نوجوانوں کو دیواروں سے ٹھونسے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا تاہم موجودہ انتظامیہ نے نوجوانوں کو ہر شعبے میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جموں وکشمیر میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہے اور نوجوان مختلف سرگرمیوں میں اسو قت اپنا بھر پو رتعاون فراہم کر رہا ہے۔ موجودہ سرکار نے جموں وکشمیر کے سرکاری اداروں میں خالی پڑی اسامیوں کی نشاندہی کرکے اُنہیں پُر کرنے کی خاطر دو بھرتی ایجنسیوں سروسز سلیکشن بورڈ اور پبلک سروس کمیشن کو ریفر کی ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران ان دونوں ایجنسیوں نے تحریری امتحانات لئے جس دوران شفافیت کا بھر پور خیال رکھا گیا ۔ ایس ایس آر بی نے پچھلے ایک سال کے دوران متعدد سلیکشن لسٹ منظر عام پر لائے جن میں درجہ چہارم کی لگ بھگ چھ ہزار پوسٹس شامل ہیں ۔ اعدادو شمار کے مطابق سروسز سلیکشن بورڈ نے ایک سال کے اندرا ندر لگ بھگ بیس ہزار اسامیوں کو پُر کیا جس وجہ سے مختلف سرکاری اداروں میں ورک کلچر بھی بہتر ہوا ہے ۔ ورک کلچر کی بہتری کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے ایل جی انتظامیہ زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں ۔ سرکاری اداروں میں خالی پڑی اسامیوں کو وقت مقررہ کے اندرا ندر پُر کرنے کی ایل جی نے ہدایت دی ہے اور اس حوالے سے امتحانات کے لئے وقت کا تعین کرنے کا بھی ہدف مقرر کرنے کی بھرتی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے تاکہ مقررہ وقت میں نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں مل سکے ۔ طوالت کے باعث ہی ایس ایس آر بی اور پبلک سروس کمیشن کو ماضی میں ہدفہ تنقید کا نشانہ بننا پڑا تاہم اس میں بھرتی ایجنسیوں کی کوئی غلطی نہیں تھی بلکہ یہاں کی سابقہ حکومتوں نے ان دونوں اداروں پر اجاراہ داری قائم کی تھی اور اپنے رشتہ داروں اور کارکنوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کی خاطر دونوں کا غلط استعمال کیا گیا ۔ لیکن موجودہ انتظامیہ جس کی سربراہی ایل جی منوج سنہا کر رہے ہیں نے صاف کیا ہے کہ شفافیت کو ہر صورت میں ملحوظ نظر رکھا جائے گا اس کا ثبوت اس سے بڑھ کر اور کیا دیا جاسکتا ہے کہ سروسز سلیکشن بورڈ اور پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جو سلیکشن لسٹ منظر عام پر لائے جاتے ہیں اُنہیں آج عدالت میں کوئی چیلنج نہیں کر پاتا کیونکہ بھرتی ایجنسیوں کی جانب سے جتنے بھی تحریری امتحانات منعقد کرائے جاتے ہیں وہ سی سی ٹی وی سرولنس میں ہی کرائے جاتے ہیں ۔ ای جی منوج سنہا کی ذاتی کاوشوں کے نتیجے میں ہی آج جموں وکشمیر کا نوجوان انتظامیہ کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کررہا ہے کیونکہ سابقہ حکومتوں نے نوجوانوں کا ووٹ بینک کے لئے استعمال کیا لیکن موجودہ ایل جی نے صاف کیا ہے کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا بھر پور موقع فراہم کیا جائے اور جس کسی کے پاس بھی کوئی ٹیلنٹ ہے اُس کو اس سے پرکھنے کا موقع دیا جائے گا یہی وجہ ہے کہ آج جموں وکشمیر کا یوتھ انتظامیہ سے کافی خوش نظر آرہا ہے کیونکہ غیر جانبدرانہ طریقے سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے یعنی جس کے پاس بھی کوئی ہنر اُس کو بین الاقوامی پلیٹ فارم بھی مہیاں کیا جارہا ہے جس وجہ سے آج جموں وکشمیر کا نوجوان اپنے ہنر دنیا کے سامنے رکھ رہا ہے ۔ حالات کو معمول پر لانے کی خاطر نوجوانوں کے ساتھ قریبی تال میل ناگزیر ہے اور موجودہ ایل جی انتظامیہ نے اس کی اور خصوصی توجہ مبذول کی اور گاوں گاوں شہر شہر نوجوانوں کو مین اسٹریم کی طرف لانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائیں۔ آج جموں وکشمیر کا نوجوان چناو میں بھر پور شرکت کرنے کا خواہاں اور اس حوالے سے مرکز ی حکومت کا انتظار ہے کہ وہ کب الیکشن کا اعلان کرئے گا یہاں کا نوجوان سابقہ حکمرانوں کو سبق سکھانے کے لئے کافی بے قرار ہے ۔ لہذا سابقہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کو اس وہم و گمان میں نہیں رہنا چاہئے کہ ماضی کی طرف وہ جذ باتی نعرے دے کر لوگوں سے ووٹ حاصل کرئے گی ۔ جموں وکشمیر اب بدل چکا ہے اور یہاں کے لوگ اب ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے خواہاں ہے اور اس کے لئے موجودہ انتظامیہ اُنہیں ملکی اوربین الاقوامی سطح پر بھی پلیٹ فارم مہیاں کروا رہی ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے عوام کے مفاد ات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی اقدامات اُٹھانے سے نئے جموں وکشمیر کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے اور وہ وقت بھی دور نہیں جب کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آئیں گے ، یہ تب ہی ممکن ہے جب جموں وکشمیر کا نوجوان موجودہ انتظامیہ کو تعاون فراہم کرئے گا کیونکہ ایل جی منوج سنہا نہ صرف دیانتدار اور محنتی ہے بلکہ وہ لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کر رہے ہیں ۔ایل جی منوج سنہا نے کئی مرتبہ کہا کہ لوگوں کے مسائل اُن کی دہلیزوں پر حل کرنے کی خاطر موجودہ انتظامیہ کوشاں ہے اورا س کے لئے ہر سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں ۔