• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Thursday, July 10, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Jammu Kashmir Kashmir

مرحوم پروفیسر رحمان راہی کی یاد میں گلشن کلچرل فورم کشمیر کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس منعقد

JK News Service by JK News Service
January 11, 2023
in Kashmir
A A
FacebookTwitterWhatsapp

 

تحریک ساز ادیب، شاعر، معلم، دانشور، ترجمہ کار اور کشمیری زبان کے انتہائی سنجیدہ اور فکر مند مفکر *رحمان راہی* اس دار فانی سے ۹ جنوری ۲۰۲۳ کو چل بسے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی عوامی سیاسی، سماجی، بالخصوص، ادبی حلقوں میں دکھ کی لہر پھیل گئی۔ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر متواتر تعزیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوۓ گلشن کلچرل فورم کشمیر کی جانب سے آج یہاں سمن بل بدرن ماگام میں ایک غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت فورم کے صدر سید بشیر کوثر نے کی۔ جبکہ فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی اور پروفیسر گلشن مجید نے مرحوم راہی کی ادبی زندگی اور کارناموں پر تفصیلی بات کی۔
فورم کے ساتھ دلی اور جزباتی تعلق رکھنے والے کئ دیگر گراں قدر ادیب، محقق، دانشور اور مرحوم راہی کے ادبی تعلق دار اس تعزیتی اجلاس میں آن لائن موڈ پر شامل ہوۓ۔ جنہوں نے مرحوم راہی کو خوبصورت الفاظ میں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ جن میں پروفیسر بشر بشیر، پروفیسر فاروق فیاض، ڈاکٹر رفیق مسعودی، جناب شمشاد کرالہ واری، شہناز رشید، غلام حسن بابا اور ڈاکٹر جاوید انور شامل ہیں۔ جبکہ حاضرین میں لطیف نیازی، مقبول شیدا، پیرزادہ محمد اشرف، عبدالاحد شہباز، خورشید خاموش، ڈاکٹر محمد ادریس، غلام الدین بیگ، گلشن بدرنی، فورم کے صدر سید بشیر کوثر اور پروفیسر گلشن مجید شامل تھے۔
اجلاس میں مرحوم کے تعین دعاء مغفرت اور پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران یہ طے پایا گیا کہ مستقبل قریب میں گلشن کلچرل فورم کی جانب سے رحمان راہی کی یاد ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاۓ گا۔ اور ساتھ ہی آج کے تعزیتی اجلاس کے دوران موصولہ پیغامات اور تاثرات کو بھی الگ سے شایع کیا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم رحمان راہی کو جنت الفردوس اور لواحقین کو خصوصاً نوشین جی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا توفیق اور صبر و جمیل عطا فرمائے۔

*ادریس بدرنی
میڈیا سیکریٹری
گلشن کلچرل فورم کشمیر

Previous Post

Cabinet Approves Setting Up Of 3 New Cooperative Societies

Next Post

کپواڑہ مچھل  میں گہری کھائی میں گرنے سے جے سی اوہ سمیت تین فوجی ہلاک

Next Post

کپواڑہ مچھل  میں گہری کھائی میں گرنے سے جے سی اوہ سمیت تین فوجی ہلاک

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: [email protected]

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.