رواں مہینے کے دوران ادب، ثقافت اور میڈیا سے وابستہ مختلف اشخاص کے فوت ہونے پر گلشن کلچرل فورم کشمیر کی جانب سے مجلسِ خراج عقیدت منعقد
گلشن کلچرل فورم کشمیر کے جملہ ممبران کی جانب سے آج یہاں بدرن ماگام میں خراج عقیدت کی ایک مجلس فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ یہ اجلاس رواں مہینے کے دوران فوت ہوۓ ادب، ثقافت اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے مختلف اشخاص اور انکے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی برتنے کی خاطر منعقد کیا گیا۔ جن میں معروف گلوکار کشمیری صوفیانہ چھکری کے استاد اور سماجی کار کن غلام احمد صوفی المعروف عمہ کاژُر کو انکی اہلیہ کی وفات پر، معروف فلم پروڈیوسر اور ادارکار طارق جاوید کی اہلیہ،دور درشن کی سابقہ پروگرام ایگزیکٹو حلیمہ پروین جاویداور پروفیسر رحمان راہی شامل ہیں۔ اجلاس میں خصوصی دعایہ مجلس فورم کے صدر اور سرکردہ اسلامی سکالر سید بشیر کوثر کی قیادت میں آراستہ ہوئی۔ جنہوں نے مرحومین کےایثال ثواب کے لیۓ کلمات کا نزرانہ بیجا۔ اس دعایہ مجلس سے پہلے گلشن بدرنی نے حلیمہ پروین جاوید کے دور درشن کے مختلف پروگراموں کا تزکرہ کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوۓ انہیں ایک باصلاحیت اور ثقافت شناس شخصیت قرار دیا۔ غلام احمد صوفی کے ساتھ اظہار ہمدردی کے خاطر صوفی صاحب کو کشمیری موسیقی اور ثقافی ورثے کی ایک نماں علامت قرار دیا۔ اس اجلاس میں پروفیسر رحمان راہی کو بھی مزید خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جن کے حوالے سے فورم کی جانب سے کئی تعزیتی اجلاسوں میں نمایندگی شامل رہی۔ آج کی مجلس میں جو دیگر ممبران شریک ہوۓ ان میں سید بشیر کوثر، لطیف نیازی، مقبول شیدا، غلام محمد بیکس، غلام الدین بیگ، ادراک نسیم، ڈاکٹر محمد ادریس اور گلشن بدرنی شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔