کپواڑہ
شمالی ضلع کپواڑہ کے قصبہ کپواڑہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر محکمہ امور صارفین وعوامی تقسیم کاری کی انفورسمنٹ ونگ نے سرکل آفیسر محمد مقبول لون کی سر براہی میں بازار چیکنگ کا اہتمام کیا تھا ۔اس دوران انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں نے اشیاء خوردونوش کے چیزوں کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ فروخت ہورہے اشیاء خوردونوش کے سامان کی گراں بازی کو روکنے کیلئے اقدامات کئے اور گراں بازاری کرنے والے تاجران کو ہدایت کی گئی کہ وہ وضع شدہ قوانین پر سختی سے عمل کریں ۔تاہم اس دوران انفورسمنٹ ونگ نے گراں بازاری کی پاداش میں عبدالرشید گنائی کے مٹن شاپ کو سربمہر کرتے ہوئے تاجران کو ہدایت کی کہ وہ زاید المعیاد اشیاء خوردونوش کا سامان فروخت کرنے سے باز رہیں اور اضافی رقومات وصول کرنے سے باز رہیں بصورت دیگر جو بھی تاجر گراں بازاری کا مرتکب پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔