آغا سید حسن نے نواسہ رسول ؐ کے سیرت و کردار پر مفصل روشنی ڈالی نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ ،سید الساجدین علی ابن الحسین ؑ،علمدار کربلا حضرت اٙبُل فضل عباس اور شریکتُ الحسین سیدہ زینب کُبرا ؑکے ایامِ ولادت کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام قدیمی امام باڑہ حسن آباد سرینگر میں پر وقار جشنِ میلاد کا انعقاد کیا گیا تقریبِ سعید میں جامعہ بابُ العِلم کے طلبا و طالبات مُعلمین و مُعلمات، تنظیمی اراکین اور مقامی لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے موقعہ کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے ماہ شعبان المعظم کی فضیلت بیان کی انہوں نے کہا کہ ماہ شعبان گلستان زہرا ؑ کے بہار جان فزا کا مہینہ ہے اس مبارک مہینے میں وہ برگزیدہ حستیاں تولد ہوئی جنہوں نے اپنے عشق و ایمان اور صبر و استقامت سے تاریخ کا دھارا موڑ دیا اور دین اسلام کو ایک نئی روح اور جہت عطا کی