سرکاری اسکولوں میں بچوں کے داخلوں میں توسیع دینے پر دیا گیا زور۔
کپواڑہ 20مارچ/پیرزادہ الرشید ۔+بٹ مظفر۔
شمالی ضلع کے تعلیمی زون کرالپورہ میں عوام کو متحرک کرانے اور سرکاری اسکولوں میں طلباء کی تعداد میں اضافہ کرانے کے حوالے سے زونل ایجوکیشن آفیسر کرالپورہ عبدالاحد لون کی سربراہی میں ایک اہم پروگرام منعقد ہوا۔اس پروگرام میں بوائز ہایئر سیکنڈری سکول کرالپورہ کے پر نسپل محمد مقبول میر ،بوائز ہایئر سیکنڈری سکول لون ہرے اور بوائز ہایئر سیکنڈری سکول پنزگام کے پرنسپل صاحبان نے پروگرام میں شمولیت اختیار کی ۔جبکہ اس موقع پر زون کرالپورہ کے ہائی اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر صاحبان کے علاوہ زونل آفیس کرالپورہ کے ملازمین اور زونل کاڈیننیٹر انرولمنٹ کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایمپلائز یونین کے زوزونل پرزڈینٹ جعفر احمد لون، ٹیچرس فورم کے وایس پرزڈینٹ ریاض محمود، اور راجہ زاکر احمد خان کے علاوہ زون کے کافی اساتذہ صاحبان نے بھی ہروگرام میں شمولیت اختیار کی ۔اس پروگرام میں ڈی ڈی سی ریڈی چوکیبل حبیب الله بیگ، ڈی ڈی سی کرالپورہ ایڈوکیٹ مسرت فاروق، بی ڈی سی ریڈی چوکیبل فردوس احمد میر اور بی ڈی سی ملیال نے بھی پروگرام میں شمولیت اختیار کی ۔جبکہ پروگرام میں تعلیمی زون کرالپورہ کے کئ اسکولی بچوں نے بھی پروگرام میں شمولیت اختیار کر کے رنگارنگ کلچرل پروگرامات پیش کیے جن میں گرلز ہائی اسکول کرالپورہ، گرلز ہائی مڈل سکول پنزگام، اور کے جی بی وی اسکول آلوسہ قابل زکر ہیں ۔اس پروگرام میں کئ سرکاری اسکولوں میں امسال نیے داخلہ لینے والے بچوں کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی اجتماعی طور پر حوصلہ افزائی کی گئی ۔اس موقع پر قابل غور بات دیکھنے کو یہ بھی ملی کہ محکمہ تعلیم میں کام کر رہے ملازمین واساتذہ صاحبان نے بھی اپنے بچوں کو کا ڈاخلہ سرکاری اسکولوں میں شروع کردیا ہے جوکہ ایک خوش آئند قدم ہے اور عوام کے ہر طبقہ فکر سے وابستہ لوگوں کے تمام شکوک وشبہات کو دور کرتا ہے اور اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ والدین کو بیے فکر ہوکر اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکولوں میں کروانا چاہیے ۔تاکہ بچوں کا مستقبل تابناک بنایا جاسکے۔اس پروگرام میں سبھی مقررین نے والدین پر زور دیکر کہا کہ وہ اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکولوں میں کرائیں اور تمام لوگوں سے گزارش کی گئی کہ وہ استادوں کے ساتھ منعظم طور پرانکو اپنا تعاون فراہم کریں تاکہ تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر تراشنے کا عمل پائے تکمیل تک پہنچ جائے ۔اس موقع پر مقررین نے کئ کار آمد کلمات کے پس منظر میں تعلیمی شعبہ کو بہتر بنانے کی رائے پیش کی اور محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ سطح کے عہدیداران سے گزارش کی گئی کہ تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے سرکاری اسکولوں کو مزید سہولیات سے آراستہ کیا جائے تاکہ غریب عوام کو استفاده حاصل ہوسکے گا۔