منشیات کی بدعت کا مکمل خاتمہ کےلئے لوگ بھر پور ساتھ دیں۔ اشتیاق بیگ
سرینگر/جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جموں کشمیر میں منشیات مخالف مہم جوری ہے جس دوران راجوری کے درہال علاقے میں فجیل ملک کی قیادت میں مہم چلائی گئی ۔ادھر جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی منشیات مخالف مہم سنٹرل اور جنوبی کشمیر کے بعد شمالی کشمیر کے سمبل سوناواری بانڈی پورہ میں علی سہیل یوسف قاضی کی سربراہی میں نشہ مکت مہم چلائی گئی ۔ جس میں رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے انہوں نے بتایا کہ علاقے میں بعد عوام کو اس بدعت سے متعلق لوگوںکو جانکاری فراہم کی گئی اور پوسٹر تقسیم کئے گئے ۔ ادھر ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے بتایا کہ آنے والے دنوں کے دوران اس مہم میں مزید تیزی لائی جائے گی ۔ انہوںنے اس ضمن میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ایمہ مساجد، علمائے کرام ، پولیس افسران ، اور دیگر سماجی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں ٹرسٹ کا ساتھ دیںتاکہ وادی سے اس مہم کوکامیاب بناکر منشیات کی بدعت کا خاتمہ کیا جاسکے ۔