بھارتی فوج نے پوٹر بھرتی کا اعلان کر دیا ہے اور یہ بھرتی یکم مئی سے چار مئی کے درمیان ٹنگڈار اور چھمکوٹ میں ہو گی اس بھرتی کا اہتمام 104انفنٹری برگیڈ کی جانب سے کیا جائے گا ۔خواہشمند افراد کےلئے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ بھارتی شہری ہونے چاہئں ۔میڈیکلی فٹ ہونے چاہیں ان کی عمر 18سال سے 40سال کے درمیان ہونی لازمی ہے ۔وہ ٹنگڈار سے باہر بھی کام کرنے کے خواہشمند ہونے لازمی ہیں وہ 9000فٹ کی بلندی پر بھی کام کرنے کےلئے تیار ہونے چاہیں ۔
تنخواہ 18000ہوگی جس میں ٹی اے ڈی اے بھی شامل ہے ۔
کاغذات کون سے ضروری ہیں
تازہ پاسپورٹ فوٹو گراف 8کاپیز
اپنے کنبے کے ساتھ حلقے کے سرپنچ کا تصدیق کردہ 5فوٹو گراف
ایک سرٹیفکیٹ جس پر سرپنچ کے دستخط ہوں
سرپنچ سے تصدیق کیا گیا ایک کیریکٹر سرٹیفکیٹ
پولیس کی ویرفیکشن جو 2023 میں بنی ہو
تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ
سرکاری ہسپتال سے تصدیق کردہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ
کویڈ ویکسین سرٹیفکیٹ
ایس بی آئی سے تصدیق کردہ اکاؤنٹ نمبر
ادھار کارڈ ووٹر کارڈ راشن کارڈ کی کاپیاں لازمی ہیں جن پر سرپنچ کے دستخط ہوں۔خواہشمند افراد اپنے تمام کاغذات لیکر چھمکوٹ گرونڈ میں حاضر ہو جائیں
بذریعہ پیرذادہ سعید