سرن کوٹ ، کشتواڑ ،
اور دیگر جگہوں پر پروگرامات منعقد
سرینگر/جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے منشیات مخالف مہم شدومد سے جاری ہے اس حوالے سے آج سرنکوٹ، کشتواڈ اور پانپور میں نشہ مکھت ابھیان کے تحت جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے پروگرامات منعقد ہوئے ، اطلاعات کے مطابق جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے گزشتہ ہفتے شروع کی گئی منشیات مخالف مہم زوروں پر جاری ہے ۔ سرینگر کے علاوہ وادی کے دیگر علاقوں کی طرح خطہ پیر پنچال ، چناب ویلی کے علاوہ وادی کشمیر کے پانپور میں بھی آج یہ مہم جاری رہی ۔ سرنکوٹ پونچھ میں ضلع صدر محمد یوسف نےجی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی سرپرستی میں یہ مہم چلائی گئی اور وہاں پر عملہ اور لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات سے باخبر کیا گیا ۔ جبکہ اس موقعے پر ضلع پریذیڈنٹ کشتواڈ مسٹر بشیر احمد لون نے نشہ مکھت ابھیان میں ان کے ہمراہ دیگر رضاکار وں نے مین دید پتھ مغل میدان میں لوگوں کو نشہ آور چیزوں سے دور رہنے کی تلقین کی ۔ ادھر سکائی لائٹ ہائر اسکینڈری پانپور میں نگران اعلیٰ یونس معراج مسعودی کی قیادت میں نشا مکھت ابھیان کا پروگرام منعقد ہوا جسمیں اسکول ہذاکے پرنسپل پروین جمال نے پروگرام کو تعاون فراہم کرتے ہوئے اسکول میں زیر تعلیم بچوں کو منشیات بدعت کے بارے میں جانکاری دی گئی اسکول میں زیر تعلیم طلبہ اور عملہ کو بھی منشیات کی وجہ سے پیدا ہونے والے سماجی مسائل کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ۔ ادھر ڈرائیور یونین تھانہ منڈی نے جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے چلائی جارہی مہم کو تعاون دیتے ہوئے نشہ مکھت ابھیان میں محمد یاسر شوکت خان کی قیادت میں اس مہم کو چلایا گیا اور منشیات کے مضر اثرات کے حوالے سے جانکاری دی گئی ۔ اسی طرح وادی کے دیگر اضلاع میں بھی اس مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے منشیات کے مکمل خاتمہ کا عہد کیا گیا ۔