سرینگر/ صدر نگوا سکمز ، گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس ، سینئر نائب صدر جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی اور چیرمین جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ نے عالمی نرسنگ دن کے حوالے سے سکمز میں کام کرنے والی تمام نرسوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات طبی تاریخ میںسنہری الفاظ میں لکھی جائے گی ۔ انہوںنے بتایا کہ سکمز میں نرسوں نے ہر دور میں جاں فشانی سے کام کیا ہے ۔ اشتیاق بیگ نے کہا کہ یہ دن انسانیت کےلئے ایک اہم دن ہے کیوں کہ ہسپتالوں میں کام کرنے والی نرسیں بلا لحاظ مذہب، رنگ ونسل اور ذات پات کے مریضوں کی خدمت کرتی ہیں اور جو انسانی ہمدردی کا جذبہ ان میں ہے وہ پوری انسانیت کےلئے قابل فخر ہے ۔