پیرزادہ سعید
کرناہ//نیولائٹ پبلک ماڈل اسکول چترکوٹ کرناہ میں منگل کو محکمہ سوشل فارسٹری کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ گرین ڈرائیو” اور”ہر گائوں ہریالی” مہم کے تحت منعقدہ اس تقریب میں اسکول کے بچوں اساتذہ اور محکمہ کے ملازمین نے شرکت کی ۔اس دوران بچوں کو ماحول کو صاف ستھرا رکھنے پر زور دیا گیا ۔اسکول کی استانی شاہدہ پروین نے بچوں سے حلف لیا کہ وہ مستقبل میں آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی خاطر جی جان کوشش کریں گے ۔آخر پر اسکول کے بچوں نے محکمہ سوشل فارسٹری کے عملے کے ساتھ مل کر سکول کے احاطے کی صفائی کی اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگایا ۔محکمہ سوشل فارسٹر کے عہدیداروں نے سکول میں موجود بچوں اور اساتذہ سے خطاب کیا اور ماحولیات کو صاف رکھنے پر روز دیا ۔انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ گھروں سے نکلنے والے کوڑا کرکٹ اور ٹھوس فضلہ کو کھلے میں پھینکنے کے بجائے کوڑادان میں پھینکیں۔رینج افسر سوشل فارسٹر ساجد قاضی نے بتایا کہ مستقبل میں بھی کرناہ علاقے میں ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پوری تحصیل میں اس وقت ماحولیات کو صاف رکھنے کے حوالے سے لوگوں کو حساس بنایا جا رہا ہے ۔